آج اردو فلموں کے بے تاج بادشاہ دلیپ کمار کی سالگرہ ہے۔ تو پیش ہے آج دلیپ کمار گیت مالا جس میں ہم آپ کو دکھائیں گے دلیپ کمار کے مختلف روپ
۱۔ ملتے ہی آنکھیں دل ہوا دیوانہ کسی کا
ایک تو دلیپ کمار اس پہ طلعت محمود کا تڑکہ ۔
گنگا جمنا کا بھولا سا ہیرو جسے پہلی بار محبت کا ذائقہ لگ جائے تو کیسے جھوم جاتا ہے
۳۔ اڑیں جب جب زلفیں تیری
گو کہ یہ گانا بلکہ مووی تک رنگین ہوچکی ہے لیکن بلیک اینڈ وائٹ کی کیا بات ہے
۴۔ میرے پیروں میں گھنگرو بندھا دے تو پھر میری چال دیکھ لے
فلم سنگھرش جو ہم نے کسی اور گانے کے چکر میں دیکھی تھی کہ اس میں دلیپ کمار گھسیارا سا کیوں لگ رہا ہے لیکن یہ گانا ہئے
۵۔ مجھے دنیا والو شرابی نہ سمجھو
فلم لیڈر کا شرابی
۶۔ دل میں چھپا کر پیار کا طوفان لے چلے
آن کا شوخ و چنچل دلیپ کمار
۷۔ آج کی رات میرے دل کی سلامی لے لے
رام اور شیام میں ایک گاوں کا بھولا اور اور ایک شہر کا چالاک دلیپ کمار
۸۔ انصاف کا مندر ہے یہ بھگوان کا گھر ہے
امر کا پشیمان ہیرو
۹۔ تو کہے اگر
اپنے انداز سے راج کپور کی ہیروئن کو بہکاتا ہوا
۱۰۔ جسے تو قبول کرلے وہ ادا کہاں سے لاوں
اور دیوداس کا مایوس دلیپ کمار
ہاں جی اس میں مغل اعظم کا کوئی گانا نہیں کیوں کہ اس میں دلیپ کمار نہیں پرتھوی راج ہیرو تھا اور انارکلی ہیروئن۔
📹📺🎥🎦🎬