ففٹی ففٹی پی ٹی وی کا مشہور ترین مزاحیہ خاکوں کا پروگرام ہوتا تھا، جس میں شاید پہلی بار مشہور گانوں کا ویژوئل ری میک یعنی پیروڈی بنانے کا سلسلہ شروع ہوا۔ بہت سارے مشہور فلمی گانوں کی پیروڈیز بنائی گئیں۔ گانا ہیرو یا ہیروئن کے کلوز اپ سے شروع ہوتا تھا جو انتہائی رومینٹک موڈ میں کوئی مشہور رومانوی گانا گا رہے ہوتے اور پھرجب زوم آوٹ کرکے پورا سین دکھایا جاتا تو بے ساختہ ہنسی نکل جاتی۔
Friday, November 20, 2026
Tuesday, November 17, 2026
آپ دل کی انجمن میں حسن بن کر آگئے
A Musical Tribute to Runa Laila
آج رونا لیلیٰ کی سالگرہ ہے۔ رونا لیلیٰ کی آواز ،،، میں تھاں مرجانیاں ہئے۔ کسی دشمن مووی میں ایک ڈائلاگ تھا "بہت کراری نچنیا ہو" رونا لیلیٰ کی آواز بھی اسی کیٹیگری میں آتی ہے۔ شوخ گیت ہو یا اداس نغمہ دونوں میں ان کی آواز کا جادو ایک سا ہے۔
Friday, November 13, 2026
غریب آدمی کمین ہوتا ہے۔
کیوں؟
یوں
1۔ گلی میں ایک دو گھرانے ایسے ہیں جو واقعی زکواۃ کے مستحق ہیں۔ میں زکواۃ کے علاوہ بھی صدقہ وغیرہ دینا ہو تو ان کو ہی ترجیح دیتی ہوں۔ کچھ عرصہ پہلے ان میں سے ایک خاتون نے میری غیر موجودگی میں تین چار چکر لگائے، بہن نے پیغام دیا کہ وہ کہہ رہی تھیں ان کی بیٹی کی شادی ہے بیس ہزار دے دیں۔ خیر میں نے بیس تو نہیں دس ہزار ایک لفافے میں رکھ کر دے دیے کہ یہ دے دینا۔
اب مجھے لاشعوری طورپہ پر انتظار کہ گلی میں شادی کی کوئی رونق لگے گی۔ ایک دن گھر پہ لائٹیں لگی نظر آئیں لیکن کوئی مہمان یا رش یا تمبو قنات نظر نہیں آئے۔ دو تین دن بعد روشنیاں اتر گئیں۔ پتا چلا وہ تو عید میلادالنبی کے سلسلے میں تھیں۔ اب مجھے تجسس کہ شادی کہاں گئی۔ ان کے پڑوسی دیور کے بیٹے سے باتوں باتوں میں پوچھا کہ تمہارے تایا کی بیٹی کی شادی ہونی تھی کب ہے۔ اس نے کہا ابھی تو نہیں ہورہی۔ وہ تو بعد میں ہے۔
Friday, November 6, 2026
یادداشتائیں
بگ باس ٹائپ پروگرامز ریمائینڈ می آف مائی ہاسٹل ان قاہرہ
چار تہذیبوں سے چھ خواتین
ایک واش روم، ایک کچن، ایک چولھا
یوروپینز،،، بے زار
افریقنز،،، خوش اور مہربان
ایشئینز ،،،، ڈھیٹ
عرب ،،، سانوں کیہہ
جارجئین ،،، کیوٹ اینڈ کرٹئیس
دوستیاں، مفادات، سازشیں
صفائی کرنے پر جھگڑے
کچن اور واش روم پر مسابقت
فرج اور کچن کیبنٹ میں شیلف لینے پر جھگڑے
ڈیٹیں
یوروپینز کے بوائے فرینڈز کی آمد
ایشئینز اور عرب کااعتراض اور پھڈا
"لڑکے ناٹ الاؤڈ ان گرلز ہاسٹل"
ہائے میشا معصوم کے داخلے پر بھی پابندی
کوئی گل نئیں نہ آنے دو
ہم خود بوائز ہوسٹل میں غڑاپ
بالکنی میں "لیٹس ہیو اے کپ آف ٹی" پارٹیز
ایک بابا آدم کے زمانے کا ٹی وی جو اپنی مرضی سے چلتا تھا
انتظامیہ سے بے سود شکایتیں
ہانٹڈ موویز ساتھ دیکھنا اور چیخیں مارنا
رومینٹک موویز دیکھنا اور آہیں بھرنا
لڑنا، بھڑنا، لیکن ساتھ ہی رہنا اور انجوائے کرنا
💕💙💖💚😍💛💝💜💞



