Friday, November 20, 2026

مسکرائیے، آپ کی فیس ویلیو بڑھے گی

ففٹی ففٹی پی ٹی وی کا مشہور ترین مزاحیہ خاکوں کا پروگرام ہوتا تھا، جس میں شاید پہلی بار مشہور گانوں کا ویژوئل ری میک یعنی پیروڈی بنانے کا سلسلہ شروع ہوا۔ بہت سارے مشہور فلمی گانوں کی پیروڈیز بنائی گئیں۔ گانا ہیرو یا ہیروئن کے کلوز اپ سے شروع ہوتا تھا جو انتہائی رومینٹک موڈ میں کوئی مشہور رومانوی گانا گا رہے ہوتے اور پھرجب زوم آوٹ کرکے پورا سین دکھایا جاتا تو بے ساختہ ہنسی نکل جاتی۔
ایک دوست کی وال پر موزوں/جرابوں پر ایک شعر کا پوسٹ مارٹم دیکھا تو بے ساختہ نیرہ نور کا گانا "روٹھے ہو تم، تم کو کیسے مناوں پیا" کا ففٹی ففٹی کا ری میک یاد آگیا۔ یو ٹیوب پر بہت ڈھونڈا وہ تو نہ ملا لیکن کچھ اور گانے مل گئے جب تک "روٹھے ہو تم " کا ری میک نہیں ملتا آپ دیگر ری میکس انجوائے کریں۔

ون وے ٹکٹ
اس گانے پر اسمعیل تارا کا دھواں دھار رقص بندے کو چکرا دیتا ہے یہ پیس ففٹی ففٹی کے ابتدائی ٹائٹل یعنی تعارفی جھلکیوں میں شاامل ہوتا تھا۔ آئی ایم اے گریٹ فین آف دس پرفارمنس بائی اسمعیل تارا

او میرے سانوریا، بانسری بجائے جا
مہناز کے گائے اس خوبصورت گانے کو فلم میں اداکارہ آسیہ اور ندیم پر فلمایا گیا تھا لیکن ففٹی ففٹی میں اس کا جو حشر نشر کیا گیا

اے ابر کرم آج اتنا برس
اتنا برس کہ وہ جا نہ سکیں
اس گانے کا یہ حشر وحید مراد نے بھی دیکھا ہوگا تو ان کی بھی ہنسی نکل گئی ہوگی

میں تیرے اجنبی شہر میں
ڈھونڈتا پھر رہا ہوں تجھے

زلف کو تیری گھٹاوں کا پیام آیا ہے

میں تو جلا ایسا جیون بھر
کیا کوئی دیپ جلا ہوگا

اور پاکستان کی پہلی پنجابی فلم جو انگریزی زبان میں بنی تھی اس کے تو کیا ہی کہنے،
 بنو پرنسس از ویری سیڈ وے، 
پٹ یور شولڈر ٹو مائی ڈولی برادر وے 

نوٹ: اپنے رسک پر دیکھیں، 440 وولٹ جھٹکا لگنے کا خطرہ ہے۔