مجھے یہ پاری / پواری گرل بالکل بھی اچھی نہیں لگتی تھی ۔۔ٹک ٹاکر ٹائپ لڑکیوں سے مجھے اللہ واسطے کا بیر ہوتا ہے۔ یہی وجہ تھی کہ جب اس نے پہلا ڈرامہ کیا تو میری رائے یہی تھی کہ اسے کیا اداکاری آتی ہوگی ویسے بھی اب ایران طوران کی فوجوں سے وہ محبت نہیں رہی کہ ان کے "ڈرامے" دیکھیں۔
پھر م سے محبت کا سنا کہ اس میں بھی یہی پاری گرل ہیروئن ہے پھر کہیں پڑھا کہ یہ ان کہی کی کاپی یا ری میک ہے۔ اچھی چیزوں کا ریپ مجھے کبھی پسند نہیں آیا۔ کوک اسٹوڈیو کو میرا بس چلے آگ لگا دوں۔ میں نے سوچا کہ ان کہی کا بھی بیڑا غرق کرنے لگے ہیں اب ۔ مزید طرہ یہ کہ ہیرو بھی مجھے ناپسند ، فیری ٹیل میں ایک جھلک دیکھی تھی عجیب مغرور سا لگا تھا ، جبکہ آصف رضا میر کی آنکھیں دیکھ کر اب بھی دل دھڑک جاتا ہے۔ خیر
پھر ڈرامے کی فیس بک ریلز آنا شروع ہوگئیں ۔۔ چند ایک نظر سے گزریں تو لڑکی کی اداکاری نے توجہ کھینچ لی۔ پھر پہلی قسط سے دیکھنا شروع کیا۔ "کبھی میں کبھی تم" کے لیول کا تو نہیں ہے لیکن اچھا لگا دیکھ کر، ڈرامے میں میرا فیورٹ کردار روشی ہی ہے۔ دنانیر کو لگتا ہے اسی کردار کے لیے ہی بنایا گیا ہے۔
اب تک تو م سے محبت ان کہی سے متاثر لگ رہا تھا ایک شوخی ہیروئن ، ایک سنجیدہ ہیرو ، پچھلی کوئی ٹریجیڈی، اور ہیرو کے ابا کو ہیروئن پسند ہے۔
پھر اس میں تنہائیاں کا تڑکہ لگایا دو بہنیں، بڑی سنجیدہ ، چھوٹی شوخ شنگ
اب پچھلی دو چار قسطوں سے لگ رہا ہے جیسے دھوپ کنارے بھی اسی ڈرامے میں ڈال دیا ہے ۔ ہیرو کی پرانی کلاس فیلو / سابق منگیتر اور ہیروئن کے درمیان کشمکش کہ ہیرو کس کا ہے۔
مصیبت یہ ہے کہ ہیرو نہ تو شکیل کے لیول کو ٹچ کرپارہا ہے نہ ہی ڈاکٹر احمر/ راحت کاظمی کے ۔ اور زین / اپنے ابا کے لیول پہ تو وہ کہیں آہی نہ جائے۔آصف رضا میر نے بیسویں قسط میں جو اپنے بیٹے کو گہری نظروں سے دیکھا ہے تو اندازہ ہوا کہ زین صاحب کی نظریں ابھی بھی خواتین کو گھائل کرسکتی ہیں ، ہئے رام
ہیروئن کی اداکاری سے میں خوش ہوں اس کے ایکسپریشنز ہیرو کے ایکسپریشنز کے مقابلے کہیں زیادہ نمایاں اور جاندار ہیں۔ اور دادا دادی تو ہیں ہی ایک الگ کلاس
۔ نوین کو بہت عرصے بعد دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ لیکن اس کی اداکاری میں نیچرل لک نہیں ہے وہ والدہ کے بجائے کوئی مہمان آئی ہوئی لگتی ہے گھر میں۔
ہیروئن کی اداکاری سے میں خوش ہوں اس کے ایکسپریشنز ہیرو کے ایکسپریشنز کے مقابلے کہیں زیادہ نمایاں اور جاندار ہیں۔ اور دادا دادی تو ہیں ہی ایک الگ کلاس
۔ نوین کو بہت عرصے بعد دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ لیکن اس کی اداکاری میں نیچرل لک نہیں ہے وہ والدہ کے بجائے کوئی مہمان آئی ہوئی لگتی ہے گھر میں۔آپ کیا کہتے ہیں اس بارے میں
🎬🎭🎦🎥📺📹
دیگر ڈراموں پر تبصرہ جات کے لیے کلک کیجیے