Saturday, November 1, 2025

پاکستان کے 50 یادگار گیت؟

[یہ لسٹ اسلم ملک صاحب نے اپنی فیس بک پروفائل پر بی بی سی کے حوالے سے  پوسٹ کی تھی لیکن ہماری رائے ہے کہ یہ لسٹ نامکمل ہے  اس کا عنوان پچاس نہیں ہزار یادگار پاکستانی گیت ہونا چاہیے تھا ہم نے اپنی یادداشت کے سہارے اس تحریر کے آخر میں یادگار گیتوں کی لسٹ میں مزید اضافہ کیا ہے۔ آپ بھی کمنٹس میں ایسے پاکستانی گیتوں کا اضافہ کرسکتے ہیں جو مختلف ادوار میں زبان زد عام رہے ہیں۔]
-------------------------------------

بی بی سی نے 2021 میں مختلف ادوار میں مقبول 50 پاکستانی گانوں کی فہرست مرتب کی، جن کی مدد سے یادداشت کھودینے کے مرض ڈیمینشیا سے متاثرہ افراد کی یادیں تازہ کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔ یہ الزائمرز کے عالمی دن پر ڈیمینشیا کا شکار افراد کے لیے بی بی سی اردو کا تحفہ ہے.

بی بی سی اردو نے اپنے قارئین، موسیقی سے وابستہ افراد اور صحافیوں کی مدد سے ایسے 50 گانے جمع کیے ہیں جو ایک عالمی پلے لسٹ کا حصہ ہوں گے جنھیں بی بی سی ورلڈ سروس ’میوزک میموریز پراجیکٹ‘ کے لیے تیار کیا گیا.
بی بی سی اُردو کی میوزک میموریز پلے لسٹ میں مندرجہ ذیل گانے، نغمے، غزلیں اور دھنیں شامل ہیں. یہ فہرست کسی مخصوص ترتیب میں نہیں...

نور جہاں: چاندنی راتیں،
مجھ سے پہلی سی محبت،
سانوں نہر والے پُل تے بلا کے

نصرت فتح علی خان: دم مست قلندر،
یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے

مہدی حسن: گلوں میں رنگ بھرے،
زندگی میں تو سبھی

احمد رشدی: بندر روڈ سے کیماڑی، کو کو کورینا

اقبال بانو: دشتِ تنہائی،
الفت کی نئی منزل

عطا اللہ عیسی خیلوی: قمیض تیری کالی،
یہ زندگی کے میلے (عارف لوہار کے ساتھ)

عابدہ پروین: تیرے عشق نچایا،
یار کو ہم نے جا بجا دیکھا

زبیدہ خانم: آئے موسم رنگیلے سہانے

طفیل نیازی: میں نئیں جانا کھیڑیاں دے نال

رونا لیلٰی: کاٹے نہ کٹے رے

صابری برادرز: بھر دو جھولی

فریدہ خانم: آج جانے کی ضد نہ کرو

ریشماں: اکھیاں نوں رہن دے

امانت علی خان: انشا جی اٹھو

عزیز میاں قوّال: تیری صورت (میں شرابی)

عالمگیر: دیکھا نہ تھا

یعقوب عاطف بلبلہ: پانی کا بلبلہ

منی بیگم: آوارگی میں حد سے گزر جانا چاہیے

ملکہ پکھراج اور طاہرہ سید: ابھی تو میں جوان ہوں

حبیب ولی محمد: یہ نہ تھی ہماری قسمت

بینجمن سسٹرز: گاڑی کو چلانا بابو

نازیہ حسن: ڈِسکو دیوانے

ٹینا ثانی: بہار آئی

وائٹل سائنز: دل دل پاکستان

حسن جہانگیر: ہوا ہوا

الن فقیر اور محمد علی شہکی: اللہ اللہ کر بھیا

سٹرنگز: سر کیے یہ پہاڑ

سجاد علی: بے بیا

علی حیدر: پرانی جینز

نجم شیراز: ان سے نین ملا کے دیکھو

شازیہ خشک: دانے پہ دانہ

ابرار الحق: کنے کنے جانا بلّو دے گھر

عدنان سمیع خان:ذرا ڈھولکی بجاؤ

جنید جمشید: تمہارا اور میرا نام

جنون: سئیو نِی

شازیہ منظور: آ جا سوہنیا

حدیقہ کیانی: بوہے باریاں

فریحہ پرویز: پتنگ باز سجنا
------------------------------------------------------------------

ونجلی کی تان کے بغیر یہ لسٹ مکمل ہو ہی نہیں سکتی اور ونجلی والڑیا کے بغیر بھی ۔ میڈم نورجہاں اور مہدی حسن کے کم از کم پچاس پچاس گانے ایسے ہیں جو کسی نہ کسی دور میں زبان زد عام رہے ہونگے ۔۔

خلیل حیدر کا نئے کپڑے

استاد محمد یوسف کا جتنی آنکھیں اچھی ہونگی میری آنکھیں ہونگی 

بلقیس خانم کا انوکھا لاڈلا/ کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں

گلبہار بانو کا چاہت میں کیا دنیا داری عشق میں کیسی مجبوری

علی حیدر کا ظالم نظروں سے

ارشد محمود کا کانوں میں جھمکا تیرے اور شام کا ایک پہر میرے نام کرو

علی عظمت کا جذبہ جنون

نازیہ زوہیب کا دوستی۔

عالمگیر کا یہ شام اور تیرا نام۔

سجاد علی کا بانوری چکوری اور چیف صاب،

طاہرہ سید کا جھانجھر سج دی نہ مٹیار بنا

تصور خانم کا وے سب توں سوہنڑیاں،

ریشماں کا میری ہم جولیاں۔

رونا لیلیٰ کے کم از کم دس سے پندرہ گانے، بشمول میرا بابو چھیل چھبیلا

عابدہ پروین کا ارے لوگو تمہارا کیا/ یار دی گھڑولی

ناہید اختر کا یہ رنگینی یہ نوبہار/ آتی ہے پون جاتی ہے پون / شب غم مجھ سے مل کر ایسے روئی 

روبینہ بدر کا تم سنگ نیناں لاگے مانے ناہی جیا را

روبینہ قریشی کا ڈاچی والیا موڑ مہار وے 

مالا کے دس سے پندرہ گانے بشمول تڑپنا بھی ہمیں آتا ہے تڑ پانا بھی آتا ہے

رجب علی آواز وہ جادو سا جگاتی ہوئی آواز

غلام عباس دیکھ کر تجھ کو میں غم دل کے بھلا دیتا ہے

منیر حسین کا قرار لوٹنے والے

مسعود رانا  کا سجناں نے بوہے اتے چک تان لئی/ ملت کا پاسباں ہے محمد علی جناح

محمد علی شہکی  کا تم سے بچھڑ کر زندہ ہیں جان بہت شرمندہ ہیں

جاوید اختر کا میرے لیے پشاور سے دنداسہ لانا/ تو ہولے ہولے رکھنا قدم او بلم 

نسیم بیگم کے پانچ سے دس گانے بشمول اے راہ حق کے شہیدو

منور سلطانہ کا میں آرزو ئے جاں لکھوں یا جان آرزو

ناہید نیازی کا چلی رے چلی رے چلی رے میں تو دیس پیا کے چلی رے، پل پل جھوموں جھوم کے گاوں/ اک بار پھر کہو زرا

امانت علی خان کا ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام ہی آئے / یہ آرزو تھی تجھے گل کے روبرو کرتے

اسد امانت علی کا بن دستک دروازہ گم سم بن آہٹ زنجیر/ لاگی رے تو سے لاگی 

حامد علی خان کا عمراں لگیاں پباں پار

گلشن آرا سید کا تمہارے شہر کا موسم/ سمی میری وار/ ہٹو کاہے کو جھوٹی بناو بتیاں 

ویر میرا گھوڑی چڑھیا ۔۔ شاید نسیم بیگم یا آئرن پروین

سلیم رضا کا جان بہاراں رشک چمن

افشاں احمد کا بابلا وے لے جائیں نہ لوگ مجھ کو/ میرے بچپن کے دن 

منی بیگم کا آج ہی ہم نے بدلے ہیں کپڑے آج ہی ہم نہائے ہوئے ہیں

عنایت حسین بھٹی کا چن میرے مکھناں

عالم لوہار کی جگنی

ایس بی جون کا تو جو نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے

شرافت علی کا جب تیرے شہر سے گزرتا ہوں

مسرت نذیر کے شادی بیاہ کے گیت / چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر آہستہ آہستہ

کے بغیر یہ لسٹ نامکمل ہے۔ اسے پچاس نہیں پاکستان کے ہزار یادگار گیت ہونا چاہیے۔

🎼🎻🎸🎷🎶🎵🎤🎧

آپ اس میں کونسا گیت شامل کرنا چاہیں گے؟