Showing posts with label Music. Show all posts
Showing posts with label Music. Show all posts

Friday, May 22, 2026

ہیلن | ناٹ سو آئٹم گرل

مجھے آج تک یہ سمجھ نہیں آسکی کہ ہیلن کو آئٹم گرل کے طور پر کیوں ضایع کیا گیا۔ آپ نے اکثر و بیشتر ہیلن کے رنگین اور ننگے پنگے گانے ہی دیکھیں ہونگے۔ لباس ایسا کہ صاف چھپتے بھی نہیں، سامنے آتے بھی نہیں۔ وی سی آر کے زمانوں میں جب سارا محلہ ایک ساتھ بیٹھ کر ڈان، شعلے اور اسی قسم کی مووی دیکھا کرتا تھا، اور چاچا، خالہ، گڈو، پپو، بےبی، منا،، ان آئٹم سانگز کو دیکھتے ہوئےسب ایک دوسرے سے نظر کا پردہ فرما لیا کرتے تھے، ہیلن کے ہر اسٹیپ پر جیا دھڑک دھڑک جاتا تھا کہ ہائے بس اب چلمن اٹھنے کو ہے۔ لیکن ، ، ، ،

Wednesday, May 13, 2026

سالگرہ : کلاسک پاکستانی مووی

گزشتہ ویک اینڈ پاکستان کی سنہری موویز میں سے ایک سالگرہ دیکھی۔ بہت بچپن میں ٹی وی پر دیکھی تھی اور بس یہی یاد تھا کہ ایک پیاری سی لڑکی ایک محفل میں بہت دکھی سا گانا گار رہی تھی۔ اور کچھ یاد نہیں تھا۔

دوبارہ دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔گویا ایک نئی نکور مووی دیکھی ہو۔ شمیم آرا سانولی سلونی ہونے کے باوجود کس قدر خوبصورت تھیں کہ ان کا حسن بلیک اینڈ وائٹ مووی میں بھی ناقابل فراموش ہے۔ اور وحید مراد کی نوجوانی  

اب اتنی موویز دیکھ لی ہیں کہ ہر مووی کی کہانی، سچویشنز اور ڈائلاگز پریڈیکٹنگ لگنے لگے ہیں، ورنہ کہانی میں تجسس بھی ہے، رومینس بھی، ایکشن بھی اور میلو ڈرامہ بھی۔ ڈائلاگز بھی اچھے ہیں خاص طور پر طارق عزیز کے جنہوں نے شمیم آرا کے والد اور جج صاحب کا رول بہت عمدگی سے نبھایا ہے۔

Friday, May 8, 2026

قرار لوٹنے والے ~~

انتقامی فلمی گیتوں پر ایک تبصرہ

خدا کرے تجھے آدھی چھٹانک گھی نہ ملے
تیری پکی ہوئی ہانڈی بگھار کو ترسے

ایسے ہی پرانے گانے سنتے سنتے خیال آیا کہ فلمی گیتوں کی ایک فارم انتقامی گانوں کی بھی ہے ۔ گو کہ فلموں میں زیادہ تر رومینٹک گانے ہوتے ہیں، آئٹم سانگ ہوتےہیں یا پھر دکھی پریم نگری لیکن کبھی کبھی ہیرو یا ہیروئن انتقام پر بھی تو اتر آتےہیں، زیادہ تر ہیرو جیسے کہ

جس نے میرے دل کو درد دیا
اس شکل کو میں نے بھلایا نہیں

علاوالدین اور مہدی حسن کا حسین کامبی نیشن فلم سسرال کا گانا ۔ "گلوں میں رنگ بھرے باد نوبہار چلے " کے بعد ایک اور بہترین گانا جس میں علاوالدین اداکاری اور مہدی حسن گلوکاری کے عروج پر نظر آتے ہیں۔ لیکن یہ گانا ہمیں مہدی حسن سے زیادہ سجاد علی کی آواز میں پسند ہے، کیونکہ پہلی بار سجاد علی کی آواز میں سنا تھا اوراس نے اتنا جم کر گا یا ہے کہ بس سواد آجائے۔ مکتوب الیہ تو آواز کی ٹون سن کر ہی پتلی گلی سے نکل لے۔

Friday, April 17, 2026

اڈی جا ~ اڈی جا

کوک اسٹوڈیو سے ہمارا ویسے ہی اللہ واسطے کا بیر رہتا ہے۔ کیونکہ وہ ہمارے فیورٹ سریلے گیتوں کا ریپ کرتے رہتے ہیں۔ روحیل حیات نے کوک اسٹوڈیو کو ایک معیار پر پہنچایا اور پہنچا کر چھوڑ دیا۔ ان کے بعد کئی میوزک ڈائریکٹرز نے کوک اسٹوڈیو کو سنبھالا دیا اس بیچ میں ایک وقت ایسا آیا کہ ہر ایرا غیرا بطور گلوکار کوک اسٹوڈیو میں گانے گاتا دکھائی دینے لگا۔ کوک اسٹوڈیو بہت ہی سیلیکٹو گانے ہیں جو ہمیں پسند ہیں۔ یوٹیوب پر سرفنگ کرتے کوک اسٹوڈیو کے مختلف ان سنے ان جانے گانے نظر آتے رہتے ہیں۔ لیکن ہم نے کبھی ان پر کلک کرنے کی ضرورت نہیں سمجھی۔

Monday, March 23, 2026

وطن کی مٹی گواہ رہنا

بچپن کا 23 مارچ

ونس اپان ان ڈریم ٹائمز 23 مارچ کے روز ہم بچے نہا دھو کے نئے کپڑے پہنتے تھے ، یہ نئے کپڑے وہ ہوتے تھے جو کہیں آنے جانے کے لیے پیٹی میں رکھے ہوتے تھے یعنی روز مرہ استعمال سے ہٹ کر خاص والے کپڑے۔ اماں 23 مارچ کو بریانی پکاتیں۔ ابا مٹھائی لاتے۔ اور سارا دن ٹیپ ریکارڈر پر فل آواز میں قومی نغموں کے کیسٹ بجائے جاتے، جتنی فل اس بے چارے ریکارڈر کی آواز بلند ہوسکتی تھی۔

Tuesday, December 23, 2025

نورِ جہاں: سرورِ جہاں

نور جہاں کی برسی کے موقع پر ایک خراج تحسین 

نورجہاں کی آواز کے کئی ورژنز ہیں

ایک بے بی نورجہاں کی آواز جو پاکستان بننے سے پہلے کی فلموں میں سنائی دیتی ہے۔
"آجا ،، آجا، آجا میری برباد محبت کے سہارے
ہے کون جو بگڑی ہوئی تقدیر سنوارے"


Thursday, December 11, 2025

دلیپ کمار : یہ رنگ روپ یہ سج دھج یہ بانکپن تیرا

آج اردو فلموں کے بے تاج بادشاہ دلیپ کمار کی  سالگرہ ہے۔ تو پیش ہے آج دلیپ کمار گیت مالا جس میں ہم آپ کو دکھائیں گے دلیپ کمار کے مختلف روپ
۱۔ ملتے ہی آنکھیں دل ہوا دیوانہ کسی کا
ایک تو دلیپ کمار اس پہ طلعت محمود کا تڑکہ ۔

۲۔ نین لڑ جائیں تو منوا ماں کسک ہوئی وے کری
گنگا جمنا کا بھولا سا ہیرو جسے پہلی بار محبت کا ذائقہ لگ جائے تو کیسے جھوم جاتا ہے