ونس اپون اے لانگ لانگ ٹائم بلکہ زمانہ قبل از ٹائم جب ہم کتابیں خریدنا افورڈ نہیں کرسکتے تھے تو ڈائجسٹوں میں رومانچک ناولز اور افسانے پڑھا کرتے تھے وہ بھی کباڑی سے خرید کر یا دوسروں سے مانگ کر۔ ڈائجسٹوں میں موضوع کی کوئی قید نہیں تھی پاکیزہ سے سسپنس تک اور شعاع سے نئے افق، جاسوسی اور سیارہ ڈائجسٹ، اردو ڈائجسٹ جو مل جائے اسے چاٹ لینا بلکہ رٹ لینا فرض ہوتا تھا۔