ونس اپون اے لانگ لانگ ٹائم بلکہ زمانہ قبل از ٹائم جب ہم کتابیں خریدنا افورڈ نہیں کرسکتے تھے تو ڈائجسٹوں میں رومانچک ناولز اور افسانے پڑھا کرتے تھے وہ بھی کباڑی سے خرید کر یا دوسروں سے مانگ کر۔ ڈائجسٹوں میں موضوع کی کوئی قید نہیں تھی پاکیزہ سے سسپنس تک اور شعاع سے نئے افق، جاسوسی اور سیارہ ڈائجسٹ، اردو ڈائجسٹ جو مل جائے اسے چاٹ لینا بلکہ رٹ لینا فرض ہوتا تھا۔
ان ہی ڈائجسٹوں میں ہر دوسرے تیسرے صفحے کے بیرونی کارنر پر ایک منے سے چوکھٹے میں لطیفے، شاعرانہ قطعے، نثری اقتباسات درج ہوتے تھے۔ اب ڈائجسٹ تو ادھار کا ٹھہرا، واپس کرنا ہوتا تھا لہذہ جو قطعہ یا اقتباس پسند آتا اسے کہیں کسی ڈائری میں نوٹ کرلیتے۔
بہ سلسلہ سالانہ ہفتہ صفائی کے دوران 1989 کی ڈائری ہاتھ لگی جس میں نوٹ کیا گیا یوسفی صاحب کا نثر پارہ۔
ویسے اب اسے دیکھ کر یقین نہیں آرہا یہ ہماری ہی رائٹنگ ہے۔


