Friday, July 17, 2026

عدنان شاہ ٹیپو: ایک باکمال اداکار

میں نے جب ٹی وی باقاعدگی سے دیکھنا چھوڑا اور پروفیشنل لائف کی ذمہ داریاں سر پر پڑیں تو اس وقت ٹی وی پر اداکاروں کی سیکنڈ یا شاید تھرڈ جنریشن آرہی تھی ۔۔ یعنی شکیل، عابد علی، روحی بانو، عظمی گیلانی، ساحرہ کاظمی والی جنریشن  کے بعد فضیلہ قاضی،اسد، نعمان اعجاز، عتیقہ اوڈھو وغیرہ بھی اپنا سکہ جما چکے تھے ۔ اور کچھ نئے پدے پدے سے لوگ کچھ نئےنئے عجیب و غریب شوز لے کر ٹی وی پر آنے لگے تھے وی جے ختم ہوچکا تھا لیکن آڑے بانگے اداکاروں اور فنکاروں کی ایک کھیپ ٹیلی وژن پر نظر آنے لگی تھی جن میں مانی، اس کی سابقہ بیگم [اسےبھی ماں کے کردار میں دیکھ کر شاک لگا مجھے]۔ ڈاکٹر اور بلا کے کچھ ارکان، ٹیپو، ایک وہ فیض احمد فیض کا نواسہ اور اسی قسم کے لوگ کالج جینز ٹائپ ڈرامے لے کر ٹی وی پر آتے تھے ۔۔ اس نسل کے فنکاروں کو میں نے پہلی اور دوسری جنریشن کے سامنے کبھی بھی سیریس نہیں لیا تھا ۔۔

Sunday, July 12, 2026

ملالہ :بطور ایک روایتی پاکستانی خاتون

مجھے ملالہ کی بہت سی باتوں، بیانات پر اعتراض ہے سر کی چوٹ ، سرجری اور حیرت انگیز تیز ترین ریکوری پر تحفظات ہیں لیکن ایک چیز جو مجھے پسند ہے وہ اس کا بطور ایک اسٹینڈرڈ/ روایتی پاکستانی خاتون دنیا کے ہر فورم پر پاکستانی خواتین کی نمائندگی ہے۔

Friday, July 10, 2026

کیڑا

میری دفتری ذمہ داریوں میں پرائیوٹ سیکٹر کے ساتھ کوآرڈینیٹ کرنا بھی شامل ہے۔ جن میں پرائیوٹ میڈیکل پریکٹشنرز/پرائیوٹ کلینکس،، نجی میٹرنٹی ہومز، پرائیوٹ میڈیکل نیٹ ورکس جیسے آغا خان ہیلتھ سروسز یا انڈس ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز نیٹ ورک، ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کے ساتھ فیملی پلاننگ کی خدمات فراہم کرنے /کراوانے اور اس ضمن میں ان کی ٹریننگ، فیملی پلاننگ کی اشیاء / کموڈیٹیز کی مفت فراہمی ، ان کی مانیٹرنگ اور سپروائزنگ اور ان سے مختلف اقسام کی ماہانہ، سہ ماہی ، شش ماہی ، سالانہ رپورٹس لینا شامل ہے۔ اس کے لیے ہم ان تمام پرائیوٹ اداروں اور تنظیموں سے میمورینڈم آف انڈر اسٹینڈنگ سائن کرتے ہیں۔

Friday, July 3, 2026

شیطان یا جراثیم

بہت ساری ایسی  حدیثیں ہیں جن میں شیطان یا جنوں کا ذکر کیا گیا ہے یعنی ان کے نقصان سے بچنے کے لیے طریقے بتائے گئے ہیں ۔ میری ناقص رائے میں دراصل 1400 سال پہلے اس دور کے انسانوں کی معلومات، ادراک اور ذہنی سطح  کے مطابق ان سے بات کی گئی تھی۔ ان کو جدید سائنس کے مطابق پرکھیں تو وہ فائدہ مند ہیں لیکن نقصان کا باعث شیطان یا جن نہیں بلکہ کچھ اور عوامل ہیں جن سے وہ احادیث بچاتی ہیں۔

PC: Safegaurd