مجھے ملالہ کی بہت سی باتوں، بیانات پر اعتراض ہے سر کی چوٹ ، سرجری اور حیرت انگیز تیز ترین ریکوری پر تحفظات ہیں لیکن ایک چیز جو مجھے پسند ہے وہ اس کا بطور ایک اسٹینڈرڈ/ روایتی پاکستانی خاتون دنیا کے ہر فورم پر پاکستانی خواتین کی نمائندگی ہے۔
جس گیٹ اپ میں وہ دنیا کے ہر فورم پرنظر آتی ہے ایک عام پاکستانی خاتون کا یہی حلیہ ہوتا ہے۔ قمیص شلوار اور سر پہ دوپٹہ۔ نہ مکمل حجاب جس میں صرف آنکھیں نظر آتی ہوں، نہ ڈوپٹے سے قطعی بے نیازی۔ پاکستان کی روایتی لیکن تعلیم یافتہ اور روشن خیال خواتین کا یہی حلیہ ہوتا تھا، آپ محترمہ فاطمہ جناح سے لے کر بے نظیر بھٹو تک دیکھ لیں۔ آپ کی اور میری والدہ، نانی دادی کا بھی یہی پہناوا ہوتا تھا۔
آپ کو شاید ہی اس کی کوئی ایسی تصویر ملے گی جس میں اس کے سر پہ دوپٹہ نہ ہو۔ آسکر میں بھی اس کا لباس میں اسٹائلش ہونے کے ساتھ ساتھ کہیں سے بھی کسی قسم کی بے پردگی نہیں تھی۔ اور اس تصویر میں بھی وہ ہر قسم کے فیشن ایبل اور ننگے پنگے جدید لباس والی خواتین کے درمیان روایتی پاکستانی لباس میں سر اٹھا کر بیٹھی ہوئی ہے۔ 

👧👩👧👩👧