Showing posts with label Drama. Show all posts
Showing posts with label Drama. Show all posts

Saturday, December 20, 2025

بدتمیز دل: ایک ویب سیریز تین تبصرے

بدتمیز دل

ایک لڑکی جو آج کی تاریخ میں اٹھارویں صدی کی محبت کے ماڈل پر یقین رکھتی ہے۔
اور ایک لڑکا جو محبت پر سرے سے یقین ہی نہیں رکھتا۔
لڑکی جو ہر اس لڑکے کے ساتھ ایک پرفیکٹ لوو اسٹوری کا محل تعمیر کرلیتی ہے جو اس سے تمیز سے بات کرلے
اور لڑکا جو اپنی ہر ڈیٹ کو پورا پروٹوکول دیتا ہے لیکن صرف ایک ملاقات کے لیے۔
ایک مشرق اور ایک مغرب
کیا ہوگا ان دونوں کا
اور جو ہوا وہ درست تھا یا غلط
یہ تو خود ہی دیکھ کر فیصلہ کریں
بلغراد سربیا کی خوبصورت لوکیشنز ساتھ مفت میں دیکھیں۔

Saturday, December 6, 2025

صرف تم

ڈراموں میں ہماری دل چسپی کی وجوہات و سامان

جیو اور سیونتھ اسکائی پروڈکشنز نے گویا کارخانہ لگایا ہوا ہے، ایک ڈرامہ ختم ہوتا ہے دوسرا شروع، دوسرا ختم پانچواں شروع،تیسرا اور چوتھا کسی اور دن پہلے ہی جیو پر چل رہے ہوتے ہیں۔ چھٹا اور ساتواں بھی۔حال ہی میں ان دونوں کی مشترکہ پیش کش تازہ ترین ڈرامہ اختتام پذیر ہوا۔ حسب معمول فیس بک کے ٹوٹوں میں نظر پڑی ، چند ایک سین دیکھ کر ریسرچ کی تو پتا چلا کہ ماضی کی مشہور افسانہ و ناول نگاراور حال کی ڈرامہ نگار خاتون کی کہانی ہے۔ہمیں افسانے دیکھنے سے زیادہ پڑھنے میں مزا آتا ہے، لہذہ فوری طور پر اپنی ایک افسانہ و ڈرامہ نگار گرل فرینڈ اور ایک ناولز کی شوقین دوست کو ان باکس کیا کہ یہ محترمہ کا کون سا افسانہ یا ناول ہے پتا کر کے بتاو، پتا چلا کہ نوے کی دہائی کا کوئی افسانہ تھا شعاع یا دوشیزہ میں چھپا تھا اسی کو لما پا کے اس پہ ڈرامہ بنایا گیا ہے۔ کوشش کی ڈھونڈنے کی لیکن نہیں ملا ۔

Friday, November 28, 2025

ایک والد کو خراج تحسین

سہیل احمد صاحب کی اداکارانہ صلاحیتوں کے بارے میں ہم بہت کم جانتے ہیں۔ جس وقت انہوں نے پی ٹی وی پر اداکاری شروع کی، ڈراموں میں کام کیا اس وقت ہم بہت چھوٹے تھے یا شاید بہت مصروف تھے۔ ہمیں بس یہ یاد ہے کہ وہ عابد کاشمیری صاحب کی طرح ہیرو کےدوست یا کامیڈین یا والد یا انکل ٹائپ رول ہی کرتے تھے جن پر ہم اس وقت دھیان نہیں دیتے تھے کیونکہ ہم وسیم عباس، راحت کاظمی۔ عثمان پیرزادہ اور آصف رضامیر پر زیادہ فوکس کرتے تھے۔

Friday, November 21, 2025

بھوانی جنکشن

پتا نہیں کہاں اور کس سے سنا تھا کہ ایوا گارڈنر نے پوری فلم کے دوران فل لینتھ اسکن کلر باریک جرابیں جس کو اب لیگی کہتےہیں پہن کر فلم کی شوٹنگ کروائی تھی اور ایک سین میں انہیں وہ جرابیں اتارتے دکھایا گیا تو لوگوں کو پتا چلا کہ وہ کتنی پردہ دار اداکارہ تھی۔

خیر جی ہم نے تب سے ہی پرسنل گولز میں یہ شامل کرلیا کہ ایک تو بھوانی جنکشن دیکھنی ہے اور اس میں بھی ایوا گارڈرنر کی ٹانگیں دیکھنی ہیں۔ [ہمارے ٹھرکی پن کا اندازہ کڑیں] لیکن جہاں تک ہماری فلمیں ڈھونڈنے کی پرواز تھی یعنی یو ٹیوب ، نووا موو وغیرہ وہاں یہ فلم کہیں ملتی نہیں تھی۔

Saturday, October 25, 2025

م سے محبت: ان کہی، تنہائیاں اوردھوپ کنارے کا مربہ

مجھے یہ پاری / پواری گرل بالکل بھی اچھی نہیں لگتی تھی ۔۔ٹک ٹاکر ٹائپ لڑکیوں سے مجھے اللہ واسطے کا بیر ہوتا ہے۔ یہی وجہ تھی کہ جب اس نے پہلا ڈرامہ کیا تو میری رائے یہی تھی کہ اسے کیا اداکاری آتی ہوگی ویسے بھی اب ایران طوران کی فوجوں سے وہ محبت نہیں رہی کہ ان کے "ڈرامے" دیکھیں۔


Saturday, October 18, 2025

رانجھا رانجھا کردی


بھولا: ایک ذہنی طور پر پسماندہ نوجوان ، جس کی جبلی اور نفسانی خواہشات ابھر رہی ہیں۔
نوری: ایک کمتر ذات کی لڑکی جو اپنا مستقبل بدلنا چاہتی ہے۔ عزت اور مقام حاصل کرنا چاہتی ہے۔
ساحر: ایک مطلبی اور خود غرض انسان جو ایک کم ذات لڑکی سے فلرٹ کرنے کو تو تیار ہے لیکن شادی کرنے میں اس کی کم تر ذات سامنے آجاتی ہے۔
بھولا کی ماں: جسے ہر مشرقی ماں کی طرح لگتا ہے کہ شادی کے بعد اس کا پاگل بیٹا بالکل ٹھیک ہوجائے گا۔
چچا: ایک بزدل اور مکار رشتے دار اور مینجر
چچی: ایک عام مڈل کلاس گھریلو عورت جسے صرف اپنا، اپنے گھر اور اپنی اولاد کا مفاد عزیز ہے