یا شاید ڈیوولیوشن، کنفرم نہیں ہے، لیکن ،،
ایک زمانہ تھا میں ہر ایشو پہ بحث کرتی رہتی تھی۔ اورہر ایک سے، اس وقت حب الوطنی کا کیڑا بھی بہت بے چین رہتا تھا اور ایمان کا بھی۔ مجھے لگتا تھا کہ اگر کسی بات کا جواب نہ دیا تو یہ تو میری ہار ہوگئی گویا کوئی بہت ہی شرمندگی والی بات ہوگئی۔ یا کسی موضوع پر اظہار خیال نہ کیا تو کوئی انقلاب آتے آتے کہیں رک نہ جائے۔ کبھی غور نہیں کیا لیکن کافی لوگوں کی دل آزاری کی ہوگی یا غصہ دلانے کا سبب بنی ہونگی۔
پھر ایک اور وقت آیا جب میں نے اشفاق احمد کے مقولے پر عمل شروع کیاکہ آپ کے پاس بڑی شاندار قسم کی دلیل ہو جو مخالف کے پرخچے اڑا سکتی ہے تو بھی رک جاؤ، بحث میں ہار جاؤ اور بندہ بچالو۔ لیکن تجربہ یہ ہوا کہ ہم تو بندہ بچا رہے ہیں لیکن بندہ خودکشی پر آمادہ ہے۔ ہم بحث ختم کرنے کی کوشش میں لیکن اگلا تعلقات ختم کرنے کےدرپے 





اب تیسرا دور آیا ہے جب نہ کسی سے بحث کرنے کو دل چاہتا ہے، نہ کسی سے اپنا نکتہ نظر منوانا ہے نہ کسی کو قائل کرنا ہے۔ بزتی وغیرہ بھی نہیں فیل ہوتی بحث بیچ میں چھوڑ دینے سے۔ اس کی کئی وجوہات ہیں۔
ایک تو آپ کا وقت اور توانائی ان دونوں پر سب سے پہلے آپ کی فیملی کا حق ہے۔ دوسرے سوشل میڈیا پر بحث سے نہ کوئی اپنا فقہ تبدیل کرے گا نہ فرقہ، نہ سیاسی ہمدردیاں نہ ہی سیاسی پارٹی۔ نہ ہی نکتہ نظر۔ ہوتا صرف یہ ہے کہ بحث کرنے سے ڈفینڈنٹ اپنی بات پر مزید اڑ جاتا ہے۔ ہمارے ہاں کیاصحیح اور کیا غلط سے شروع ہوئی بحث کون صحیح اور کون غلط پر پہنچ جاتی ہے۔ یہاں ہر ایک کا اپنا کتا ٹامی اور دوسرے کا کتا کتا ہے اور پھر دونوں میں سے کوئی بھی خود کو غلط ماننے پر کیوں تیار ہو بھلا۔ نتیجہ پہلے مرحلے والا نکلنا پھر۔
فیس بک دیکھتی ہوں لیکن کمنٹ سے حتی الامکان کمنٹ کرتی ہوں۔ لیکن کچھ بونگیاں irresistible ہوتی ہیں۔ ایسی پوسٹوں پر کمنٹ کر کے فارغ ہوجاتی ہوں۔ عظیم دانشوران ملت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پلٹ کر بھی نہیں دیکھتی، بلکہ کمنٹ کر کے پوسٹ ہی ان فالو کر جاتی ہوں۔ اپنی پوسٹوں پر بھی جواب دینے میں عموماً یہی پالیسی، لہذہ بحث کے مواقع کم سے کم رہتے ہیں۔اگر کوئی کہے کہ ہاتھی اڑتا ہے تو میں بھی اسے دیوار پر بٹھا دیتی ہوں 

لیکن پھر بھی کبھی کبھی کسی سے آپ کو امید نہیں ہوتی کہ وہ بیلو دا بیلٹ پوسٹ کرے گا اور خواہ مخواہ اختلافی کمنٹ نکل جاتا ہے۔ چھٹی نہیں ہے منہ سے کافر لگی ہوئی 

پھر خود کو گھیر گھار ، پچکار کر واپس تیسرے مرحلے میں لاتی ہوں۔


لیکن پھر بھی کبھی کبھی کسی سے آپ کو امید نہیں ہوتی کہ وہ بیلو دا بیلٹ پوسٹ کرے گا اور خواہ مخواہ اختلافی کمنٹ نکل جاتا ہے۔ چھٹی نہیں ہے منہ سے کافر لگی ہوئی 

پھر خود کو گھیر گھار ، پچکار کر واپس تیسرے مرحلے میں لاتی ہوں۔🙊🤐🙊🤐🙊