یہ آرٹیکل ہمارے مرحوم دوست دانش احسن لوہار المعروف از دانست نے 2022 میں شمسی توانائی سے بجلی کے حصول کے سلسلے میں لکھا تھا ۔ لہذہ اس میں دیا گیا تخمینہ اس وقت کی قیمتوں کے حساب سے ہے۔
-------------------------------------------------
آجکل ملک کے جو حالات چل رہے ہیں، ایک تو شدید گرمی، ہیٹ ویو، دوسری جانب لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ جو پہلے کے مقابل بڑھ گیا ہے۔ اسی مسئلے کو لے کر ایک بات زیر غور آئی کہ جو لوگ ایسے گھر میں رہتے ہیں جہاں انہیں چھت میسر ہے تو وہ سولر پینل کیوں نہیں لگاتے؟ متبادل توانائی اس وقت ضرورت بڑھتی جا رہی ہے۔
ایک متوسط گھرانے کے لئے میرا ذاتی تجربہ ہے کہ 2 سے 3 کلوواٹ کا سولر پینل کافی ہے۔ اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ سولر کی کوسٹ بہت زیادہ ہے۔ دیکھا جائے تو یہ بات غلط بھی نہیں۔ ایک مڈل کلاس گھر کے لئے چار سے پانچ لاکھ روپے لگانا آسان بات نہیں۔ لیکن ایک بات یاد رکھیں کہ کوئی بھی چیز جب آپ خریدنے جائیں تو صرف کوسٹ ہی فیکٹر نہیں ہوتا بلکہ اس کے فوائد بھی معنی رکھتے ہیں۔
اسے ہم cost benefit analysis کہتے ہیں۔ اگر ایک چیز کی قیمت زیادہ ہے تو آپ نے اس کے فوائد کا قیمت سے موازنہ کرنا ہے، pros & cons دیکھنے ہیں۔ مجھے ذاتی طور پہ سولر پاور کے فوائد قیمت سے زیادہ لگے۔
میں جس علاقے میں رہتا ہوں وہاں چار سال پہلے دن میں تین مرتبہ ڈھائی گھنٹے لائٹ جاتی تھی، جنریٹر کے شور، پیٹرول یے لئے ہر وقت بھاگتے رہنا، پھر لائٹ آئے تب تک خود کو اسٹینڈ بائے پہ رکھنا ایک مصیبت سے کم نہیں۔ جب سولر لگوایا تو سب سے پہلے چند بنیادی چیزوں کو لسٹ ڈاؤن کیا۔
گھر کا الیکٹرک لوڈ
سب سے پہلے آپ نے اپنے گھر کا فل لوڈ دیکھنا ہے کہ کتنا ہے، جس کے لئے آپ نے گھر کے سارے الیکٹرانک آیٹمز اگر بیک وقت چلائیں تو کتنے واٹس بجلی درکار ہوگی،
کتنا کمپرومائز ہو سکتا ہے
اگر آپ کو لگتا ہے کہ کچھ اپلائنسز جیسے اے سی، استری، اوون وغیرہ جو زیادہ بجلی لیتے ہیں انہیں آپ دو تین گھنٹے بند بھی رکھیں گے تو آپکو فرق نہیں پڑے گا تو آپ ہیوی لوڈ والی چیزوں کو ہٹا کر اپنا بجلی کا لوڈ نکالیں۔ میرے گھر میں 2.5 کے وی تک کا لوڈ ہے جس میں گھر کے سارے پنکھے، ٹی وی، پانی کی موٹر، فریج اور لائٹس وغیرہ چل جاتی ہیں۔
سولر کے لئے عموماً ایک پینل میں 250 سے 500 واٹس تک کی پاور جنریشن کیپیسٹی ہوتی ہے، آپ اپنے گھر کے لوڈ کے مطابق اتنے پینل لیں، ایک پینل کی قیمت 10 سے 25 ہزار تک کی ہے، ڈپینڈ کرتا ہے آپ کتنے پاور اور کس کمپنی کا خریدتے ہیں۔ میرے پاس 316 واٹ کا ایک پینل ہے جو benq کمپنی کا ہے اور ٹوٹل 8 پینل لگے ہوئے ہیں۔
ساتھ آپ کو انورٹر لینا پڑے گا، میرے پاس inverex کا 3 کے وی کا انورٹر لگا ہوا ہے۔ ان کے انورٹر آپکو 60 سے 80 ہزار تک میں مل جائیں گے۔
یہاں تک تو آپ دن کے وقت اپنے گھر کا مکمل لوڈ (ہیوی لوڈ کے علاوہ) سولر پہ چلا سکتے ہیں۔ لیکن اگر رات میں لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے تو اس کے لئے آپکو بیٹریز ڈالنی پڑیں گی۔
میرے پاس چار بڑی بیٹریز ہیں جو مجھے 9 سے 12 گھنٹے تک کا بیک اپ دے دیتی ہیں، ایک بیٹری مجھے 25 ہزار کی ملی تھی، حالیہ قیمتوں کا اندازہ نہیں۔
اگر آپ مجموعی طور پہ دیکھیں تو 1 پینل کی ایوریج کوسٹ مجھے 17000 کی تھی،
باقی دس پندرہ ہزار آپ وائرز اور انسٹالیشن کی مد میں رکھیں، تو آپ کا ٹوٹل خرچہ سوا تین لاکھ ہے، نئی قیمتیں لگائیں تو شاید یہ رقم 5 لاکھ تک چلی جائے۔ لیکناس کے فوائد کو مد نظر رکھیں اور دوسرا اگر آپ اپنے مقرر کردہ لوڈ کے اندر سولر پینل، انورٹر اور بیٹریز کا استعمال رکھیں گے تو یہ سب آپکو ایک اچھی لائف دے سکتے ہیں، دوسرا آپکو ایک سہولت ہر وقت میسر رہے گی۔ دن میں سولر کا استعمال آپ کی بجلی میں بچت کا باعث بھی بنتا رہے گا،
تحریر دانش احسن لوہار
مئی 1922
اگر اس پوسٹ میں دی گئی معلومات سے آپ کی زندگی میں کوئی آسانی آتی ہے تو برائے مہربانی دانش کے حق میں دعائے خیر کرنا نہ بھولیں۔
پسِ نوشت: بجلی /توانائی کی کمی ایک حقیقت ہے۔ کوئی بھی حکومت ہو اس پر قابو پانا مشکل ہے۔ برائے مہر بانی لوڈ شیڈنگ کو روتے رہنے کے بجائے کوشش کریں کہ سولر انرجی سے فائدہ اٹھائیں۔ مان لیا کہ سولر لگوانا مہنگا ہے۔ لیکن کیا آپ ہر بڑے فیملی پراجیکٹ کے لیے پیسے جمع نہیں کرتے جیسے کہ اپنی شادی کے لیے، اپنا گھر بنانے کے لیے، گاڑی لینے کے لیے، بیٹے یا بیٹی کی تعلیم کے لیے، یا ان کی شادی کے لیے۔ بنک سے لون لیتے ہیں، کمیٹی ڈالتے ہیں ، ادھار لیتے ہیں، گریجویٹی نکلوالیتے ہیں ، کرتے ہیں ناں کیوں کہ کرنا ہوتا ہے، تو بھائی یہ بھی ایک گرینڈ پراجیکٹ ہے اس پر بھی انویسٹ کریں اور اس ریں ریں سے نجات حاصل کریں ناں۔ کیوں لکیر کے فقیر بنے رہتے ہیں۔ نیت تو کریں سوچیں تو اس نہج پر، ہو بھی جائے گا۔ ہم تو اب ونڈ مل کے چکر میں ہیں کہ تیسری منزل پر بہت مست ہوا آتی ہے تو ونڈ انرجی سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔