سائیکلنگ سے متعلق دو بہترین موویز
بائکنگ بارڈرز
دو جرمن نوجوانوں, میکس اور نونو، کا جرمنی سے بیجنگ تک سائیکلنگ ایڈونچر جس کامقصد گوئٹے مالا میں غریب بچوں کے لیے اسکول بنانے کے لیے فنڈز جمع کرنا تھا۔نو ماہ پر مشتمل جرمنی سے 15000 کلومیٹر سائکل کا سفر جس میں ہیں سڑکیں، میدان، ریگزار، برفزار، پہاڑ، مختلف ثقافتیں، تہذیبیں، اقوام ، گرمی، سردی، بارش، طوفان اور پتا نہیں کیا کیا ، بے حد خوبصورت سفر اور مووی ہے۔
اس سفر میں انہوں نے ایک لاکھ یورو فنڈزجمع کیے جن سے گوئٹے مالا میں غریب بچوں کے لیے اسکول قائم کیا گیا ان کی سائیکلنگ رک گئی ہے لیکن ان کا فلاحی سفر اب بھی جاری ہے اور گوئٹے مالا کے بعد مزید ممالک میں ان کی تنظیم نے اسکول قائم کیے ہیں۔ اس سفر پر مشتمل مووی اور کتاب کی آمدن بھی اسی تنظیم کو جائے گی۔
ہوم ٹو ہوم
ایک اور جرمن نوجوان ڈینس کا ڈھائی سال میں دنیا کے گرد چکر جس میں اسے نے چھ براعظموں میں 41 ممالک میں 44 ہزار کلومیٹر سائیکل چلائی۔ اور بے شمار دوست بنائے, چونکہ ڈینس کا سفر نونو اور میکس سے تین گنا تھا لہذہ اس کے سفر میں ایڈونچر اور خوبصورتی بھی ان کی ڈاکومنٹری سے بہت زیادہ مقدار میں تھے۔
ان دونوں موویز کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ان کا لطف دیکھ کر ہی لیا جاسکتا ہے ، ہائی لی ریکمنڈیڈ
پی ایس: تینوں جرمن نوجوانوں کو اپنے سفر میں سب سے زیادہ مہمان نواز اور مہربان لوگ ایران میں ملے ۔ تینوں کے بقول کہ کسی ملک کا تعارف اس کے بارے میں پھیلی افواہوں اور غلط فہمیوں سے نہیں ہوتا۔ اور ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم اتنے بدنام ہیں کہ تینوں میں سے کسی نے بھی ایران کے بعد پاکستان کا رخ نہیں کیا، نونو اور میکس ایران سے ازبکستان والے راستے چین کی طرف گئے جبکہ ڈینس نے ایران سے ڈائرکٹ خلیجی ممالک کا رخ کیا۔
مشہور پاکستانی سائیکلسٹ کامران آن بائیک فرام لیہ بھی جرمنی میں زیر تعلیم تھے جب انہیں ایک ایمرجنسی میں سائکل پر پاکستان پہنچنے کا آئیڈیا آیا ۔ انہوں نے یورپ، ایشیا، امریکہ میں سائکلنگ کی ہے اور آج کل افریقہ میں سائکلنگ ٹرپ پر ہیں۔ ہم نے انہیں پہلے بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے سفر کے بارے میں کتاب لکھیں لیکن ان دونوں موویز کے بعد ہم انہیں اپنی فوٹیج اور ڈائریز کو پہلے مووی اور پھر کتاب میں تبدیل کرنے کا مشورہ دیں گے۔ لیکن ہمارا خیال ہے کہ انہیں اس ضمن میں کسی پی آر کے ماہر کی خدمات درکار ہونگی ۔ ورنہ جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا۔
🚴تین 🚴 جون🚴 عالمی یوم🚴 سائیکلنگ🚴