کوک اسٹوڈیو سے ہمارا ویسے ہی اللہ واسطے کا بیر رہتا ہے۔ کیونکہ وہ ہمارے فیورٹ سریلے گیتوں کا ریپ کرتے رہتے ہیں۔ روحیل حیات نے کوک اسٹوڈیو کو ایک معیار پر پہنچایا اور پہنچا کر چھوڑ دیا۔ ان کے بعد کئی میوزک ڈائریکٹرز نے کوک اسٹوڈیو کو سنبھالا دیا اس بیچ میں ایک وقت ایسا آیا کہ ہر ایرا غیرا بطور گلوکار کوک اسٹوڈیو میں گانے گاتا دکھائی دینے لگا۔ کوک اسٹوڈیو بہت ہی سیلیکٹو گانے ہیں جو ہمیں پسند ہیں۔ یوٹیوب پر سرفنگ کرتے کوک اسٹوڈیو کے مختلف ان سنے ان جانے گانے نظر آتے رہتے ہیں۔ لیکن ہم نے کبھی ان پر کلک کرنے کی ضرورت نہیں سمجھی۔
محسن عباس حیدر کو بھی ایسے ہی کوک اسٹوڈیو کے کسی گانے کے تھمب نیل پر دیکھا تھا، اس کے بارے میں ہمارا یہی خیال تھا کہ یہ بھی انہی ٹام ڈک ہیری گلوکاروں کی طرح کوک اسٹوڈیو پہنچا ہوگا۔ پھر اس کا ڈومیسٹک وائلنس کا کیس سامنے آیا تو اس کے بارے میں مزید منفی رائے ہوگئی۔ حال ہی میں ایک ڈرامے میں ولن کے رول میں دیکھ کر تو جیسے نفرت سی ہوگئی اس بندے سے۔ پہلے اسے داڑھی مونچھوں میں دیکھا تھا فیس بک پر ڈومیسٹک وائلنس کی خبروں کے زمانے میں۔ اب ڈرامے میں کلین شیو دیکھ کر یہی خیال آیا کہ اس نے اپنی ریپو بدلنے کے لیے حلیہ بدلا ہے کہ لوگ بھول جائیں اس کی حرکتیں۔
لیکن ہمیں کبھی کبھی وقت ضایع کرنا ہوتا ہے اتنا کہ فیس بک بھی ناکافی پڑ جاتی ہے۔ لہذہ گزشتہ کل یوٹیوب پھرولتے کوک اسٹوڈیو کے ایک لنک پر کلک کیا۔ اور وہ تھا محسن عباس حیدر کا "اڈی جا" ۔۔۔ ابھی تک ہم اسے شوقیہ گلوکار بلکہ "غلو"کار سمجھتے تھے۔ لیکن اڈی جا سن کر ہمارے 14 بلکہ 28 طبق روشن ہوگئے۔ اتنی میچور آواز اور پختہ سر۔ سر ہی گھوم گیا سن کر
یوٹیوب کی سائیڈ بار میں دوچار مزید گانے نظر آئے جن سے پتا چلا کہ محسن عباس حیدر نے مذاق رات کے اسٹاک سنگر کے طور پہ بہت گانے گائے ہیں۔ ساتھ ہی سنگر کے طور پہ کچھ پرائیویٹ گانے بھی ریلیز کیے ہیں۔ جانے کیوں اس بندے نے گلوکاری میں سنجیدگی سے کیریر بنانے پر توجہ کیوں نہیں دی۔ He can be one of the very best options for OSTs
محسن کی آواز میں پار چناں دے مجھے کوک اسٹوڈیو ورژن سے بہتر لگا۔ اسپیشلی اونچے سروں میں محسن کی آواز بہت مضبوط محسوس ہوتی ہے ۔
پار چناں کا ایک ان پلگڈ ورژن اس بات کی تصدیق کرے گا۔
یہ گانا جہاں تک مجھے یاد ہے طفیل نیازی صاحب نے بھِی گایا ہے ۔ لیکن مجھے ٹریس نہیں ہوپارہا۔ اگر کسی کے پاس لنک ہو تو دے کر عذاب دارین حاصل کریں۔
پی ایس: یہ گانے سننے کے بعد بندہ اتنا برابھی نہیں لگ رہا جتنا اب تک لگتا رہا ہے 

🎵🎼🎻🎺🎤🎹🎸🎷🎶