نور جہاں کی برسی کے موقع پر ایک خراج تحسین
نورجہاں کی آواز کے کئی ورژنز ہیں
ایک بے بی نورجہاں کی آواز جو پاکستان بننے سے پہلے کی فلموں میں سنائی دیتی ہے۔
"آجا ،، آجا، آجا میری برباد محبت کے سہارے
ہے کون جو بگڑی ہوئی تقدیر سنوارے"
"تیرے در پر صنم چلے آئے
تو نہ آیا تو ہم چلے آئے"
پھرایک آواز ہمیں پی ٹی وی کے پروگرام ترنم کے پہلے سیزن میں غزلوں میں سننے کو ملتی ہے۔
"میں ترے سنگ کیسے چلوں سجنا
تو سمندر ہے میں ساحلوں کی ہوا"
اس کے بعد وہ پنجابی گانے جنہیں میں انرجی بوسٹرز کہتی ہوں،
"تو جو میرے ہمیشہ کول رہوے،
وے میں دنیا نوں کہنا پرے پرے"
"لڈی ہے جمالو" کی شروع کی تان سنی ہے کبھی۔ اف اتنی HOT تان ہے کہ بس نہ پوچھیں ، بس انہیں تانوں کے سہارے جی جی لا کراس ہوگیا تھا ہمارا
پھر ترنم کا دوسرا سیزن جس میں انہوں نے اپنے مشہور فلمی گانوں کو دوبارہ گایا ہے۔ ان گانوں کو فلم کے گانوں سے میچ کریں تو آواز کا فرق واضح محسوس ہوتاہے۔ ہمارے میوزک کلیکشن میں نورجہاں کے فولڈرز میں اکثر فلمی گانوں کے دونوں ورژنز ہیں مووی ورژن بھی اور ترنم ورژن بھی۔
لیکن خواہ کوئی بھی رنگ ہو آواز کا، کوئی بھی روپ ہو،
ہم تو تیرے عاشق ہیں صدیوں پرانے
چاہے کوئی مانے ، چاہے نہ مانے
🎵🎼🎻🎺🎹🎸🎷🎶