Thursday, August 20, 2026

نیرہ نور فلمی اور غیر فلمی گیت

نئیرہ نور فلم راونڈ اپ

عام طور پر نیرہ کو غزل اور نظم کی گلوکارہ سمجھا جاتا ہے۔ اس میں بھی انہوں نے فیض احمد فیض کو جی بھر کر گایا ہے۔ لیکن نیرہ نور کا فلمی کیرئیر بھی اچھے خاصے گانوں پر مشتمل ہے۔ ان کے کچھ مشہور فلمی گیت اس راونڈ اپ میں شامل کرنے کی کوشش کی ہے۔

اچھا اچھا لاگو رے پیارا پیارا لاگو رے
ہمارے ونس اپون اے ٹائم بچپن میں اماں کے ریڈیو سے جو گانے بجتے تھے اور بار بار سننے کی بدولت رٹ گئے تھے ان میں سب سے مشہور گانا فلم بندش کا گانا "اچھا اچھا لاگو رے" تھا جس میں ہمارے پسندیدہ ترین ہیرو ندیم اپنی سری لنکن ہیروئن کو اردو سکھا رہے ہیں جس نے اس وقت کے لحاظ سے کافی بولڈ لباس پہنا ہوا ہے۔ نیرہ نور اور اے نیر کی بے ساختہ اور ایک دوسرے کو سپلیمنٹ کرتی ہوئی آواز میں یہ خوبصورت گانا آپ بھی سنیے۔ کچے بچے دونوں آنکھیں بند کر کے سنیں، بڑے بچے ایک آنکھ بند کرکے اور لڑکیاں دوپٹہ دانتوں میں داب کر سنیں۔


مجھے دل سے نہ بھلانا
نئیرہ نور کی آواز بچوں پر گانے فلمانے کے لیے بہترین سمجھی جاتی تھی ایک بار پھر ایور گرین ندیم اور شبنم کی مووی فلم آئینہ کا فیملی گانا جو فلم میں ان کے بیٹے پر فلمایا گیا

آئینہ فلم ہی کا گانا روٹھے ہو تم تم کو کیسے مناوں پیا ۔  اسے بھی دیکھنے کی وہی شرائط ہیں جو پہلے والے گانے کی ہیں۔ لیکن اتنا سنجیدہ رومینٹک گانا سنتے ہوئے ہماری ہنسی چھوٹ جاتی ہے ہمیں ففٹی ففٹی میں اس کی پکچرائزیشن یاد آجاتی ہے جب ہیروئن آدھے گانے میں ہیرو کے بدبو دار موزوں کی وجہ سے گانا چھوڑ کر کھڑی ہوجاتی ہے

وعدہ ہے، وعدوں کو توڑیں گے نہ کبھی
فلم آہٹ کا گانا پھر سے اے نیر کی ہمراہی میں ندیم اور شبنم پر

فلم آہٹ سے ہی اخلاق احمد کے ساتھ چمن چمن کلی کلی

بول ری گڑیا بول
فلم آس کا شبنم پر فلمایا گیا بول ری گڑیا بول زرا بھی ہمارے بچپن کی یادوں میں سے ہے۔ اسی فلم کا ایک اور گانا بھی بہت مشہور ہوا تھا اور اس وقت ہم نے گڑیا کی شادیوں میں بہت گایا تھا " لاکھ نخرے دکھاو سرجھکانا پڑے گا، بن کے دلہن ہمارے گھر آنا پڑے گا"

موسم تو دیوانہ ہے
فلم دوساتھی کا گانا موسم تو دیوانہ ہے، ہمارے ایک اور پسندیدہ کالے ہیرو رحمان کے ساتھ شبنم

فلم امنگ کا گیت اخلاق احمد کی خوبصورت آواز میں "آج دلدار سج دھج کے آیا ہے"

فلم امنگ سے ہی ایک اور اپنے وقت کا بہت مشہور گانا "رات بھر جیا مورا مجھے کیوں ستائے۔ رات بھر سجناں کو یاد کیا ہوگا" جو ندیم اور شبنم کی لازوال جوڑی پر فلمایا گیا

نئیرہ نور : گیت راونڈ اپ

نیرہ کے گائے کچھ ایور گرین گیت

گھٹا گھنگھور گھور مور مچائے شور
مورے سجن آجا رہے
بارش کا موسم ہو اور نیرہ کا گھٹا گھنگھور گھور گاڑی میں نہ بجے یہ تو ممکن ہی نہیں

تم بھی پریت کرو تو جانو

جھولا کینے ڈالا رے ہمرئیاں
پوربی لہجے میں گایا یہ گیت بھی نئیرہ کا ایک سدا بہار گیت ہے.

اور نئیرہ کی خوبصورت گائیکی میں ابن انشاء کو سنیے

پھر ساون رت کی پون چلی
تم یاد آئے

سن ری کوئل بانوری

نئیرہ کور اسٹوری

نئیرہ نے اپنے گائے اوریجنل گیت، غزل اور فلمی گانے تو گائے ہی ہیں لیکن انہوں نے دوسری گلوکاراوں کے گائے گانوں کے کورز بھی گائے ہیں۔ جیسے کہ

آج غم ہے تو کیا، وہ دن بھی ضرور آئے گا
جب تیرا غم خوشی میں بدل جائے گا

میرا سندر سپنا ٹوٹ گیا

نہ بول پی پی مورے انگنا

چوری چوری آگ ایسی من میں لگا کے چل دیے

اے دل مجھے بتا دے تو کس پہ آگیا ہے

🎼🎻🎺🎹🎸🎷🎶🎵🎤