رمزپرنگا
ایک آمش لڑکے کی کہانی جو "رمزپرنگا" پر نکلتا ہے ، آمش روایت و قدامت پسند عیسائیوں کا ایک فرقہ ہے جو ہر جدت کا مخالف ہے بلکہ اسے گناہ سمجھتا ہے۔ لیکن ہر آمش نوجوان کو زندگی میں ایک بار ایک ایسے سفر پر نکلنا ہوتا ہے جس میں اسے ہر وہ کام، ہر وہ تجربہ کرنا ہوتا ہے جس کی آمش فرقے میں ممانعت ہے، جیسے شراب پینا، انجن والی گاڑی میں بیٹھنا یا چلانا، شادی سے پہلے کسی لڑکی کے ساتھ فزیکل ہونا وغیرہ ۔ اس سفر کو رمزپرنگا کہا جاتا ہے۔
رمزپرنگا کے لفظی معنی بلوغت کے ہیں ، یعنی جو لڑکا بالغ ہوتا ہے اسے ایک ایسے سفر پر بھیجا جاتا ہے جس میں سارے ممانعات کی اجازت ہوتی ہے، مقصد یہ ہوتا ہے کہ وہ ان سب سماجی برائیوں کا ایک تجربہ کرلے تاکہ اسے ان کی خرابیاں ذہن نشین ہوجائیں۔
سو جیکب بھی اسی مہم پر جرمنی کا سفر کرتا ہے اس سفر میں اس کی ملاقات ایک جرمن نوجوان ایلف سے ہوتی ہے ایلف ایک بہترین دوست ہے جو جیکب کو زندگی کے نئے اور مختلف ذائقوں سے روشناس کرواتا ہے۔ ایک دلچسپ مووی ہے جو زندگی کی نارمل چیزوں کو ایک مختلف نکتہ نظر سے دکھاتی ہے۔
📺 📹 📷 📻 🎥
اویکننگ آف مسٹر موتی
موتی جرمنی میں مقیم ایک قدامت پرست خاندان سے تعلق رکھنے والا یہو/ دی نوجوان ہے جس کے والدین اس کی شادی کے لیے لڑکی ڈھونڈ رہے ہیں، اسے مختلف لڑکیوں سے ملواتے ہیں لیکن وہ ایک غیر یہو / دی لڑکی سے دوستی کر بیٹھتا ہے ۔ یہ مووی اس لیے دلچسپ ہے کہ یہو / دی ہم مسلمانوں جیسے ہی متعصب ہیں خیر سے ،، اور ہم سےبھی زیادہ سخت دینی روایات فالو کرتے ہیں صبح اٹھنے سے لے کر رات سونے تک جانے کتنی ہی رسومات ہی جن پر عمل کرنا ضروری ہے ورنہ آپ سیدھے جنت کے پڑوس والے پلاٹ پر جا گریں گے۔ شادی کے لیے لڑکی دیکھنے، پسند کرنے، شادی کرنے تک جانے کون کون سے پروٹوکول ہیں جو پورے کرنے ہوتے ہیں۔ یہو / دی مائیں بالکل ہی برصغیر کی مائیں ہیں قسم سے
دونوں موویز دیکھنےکے دوران یہی خیال آتا رہا کہ اگر ہمارے کسی دینی مدرسے کے طالبعلم کو کسی مغربی معاشرے میں بھیج دیا جائے تو جو اس کا حال ہوگا وہی ان دونوں ہیروز کے حالات ہیں کل ملا کے ۔۔
دونوں جرمن موویز ہیں اور نیٹ فلکس پر دستیاب ہیں۔
📺 📹 🎥📷 📻