ایک رات نیٹ فلکس پر چکراتے ہوئے یہ مختصردستاویزی فلم نظر آئی۔ دورانیہ دیکھا ، تقریباً آدھا گھنٹہ تھا۔ سونے میں بھی اتنا ہی وقت باقی تھا۔ کیونکہ صبح دفتر بھی جانا تھا۔ کوئی پوری مووی یا سیزن دیکھنے کا ٹائم نہیں تھا ۔ یہ اوریجنل پیڈ مین آف انڈیا کے ایجادکردہ پیڈ مشین اور بنائے گئے پیڈز کے بارے میں ہے کہ کس طرح گاوں دیہات میں نیڈ اسسٹمنٹ کی جاتی ہے اور کس طرح خواتین کو یہ پیڈز تیار کرنا سکھایا جاتا ہے اور پھران کو بیچنا۔ اس طرح ایک طرف خواتین کو صاف ستھرے سینٹری نیپکنز میسرہورہےہیں دوسری طرف خواتین کو روزگار بھی میسر آرہا ہے اور ان کا سماج میں کردار اور رویہ بدل رہا ہے ۔ یہ تو اس کا فارمل تعارف تھا ۔ یعنی مرکزی خیال
Friday, April 3, 2026
Wednesday, April 1, 2026
کٹ کیٹ ہائیسٹ
اور ہم غریبوں کی محرومیاں 😋
اٹلی اور پولینڈ کے درمیان بارہ ٹن کٹ کیٹ غائب ہوگئی جسے یورپ میں کٹ کیٹ / چاکلیٹ کی سب سے بڑی چوری یا ڈکیتی قرار دیا جارہا ہے ۔یہ خبر سن کر جو پہلا خیال آیا کہ اتنی ساری چاکلیٹس جس کو مفت ملی ہونگی اس کے تو عیش ہوگئے ہونگے اس خیال کے پیچھے بچپن کی کئی محرومیاں ہیں۔
بچے بڑے حیران ہوتے ہیں جب ان کو بتایا جائے کہ جب ہم آپ کی عمر کے ہوتے تھے تو آئسکریم، چپس، پاپ کارن، کولڈ ڈرنک، "ڈبے" والے بسکوٹ اور چاکلیٹ اس طرح ہر گلی کے نکڑ پر دستیاب نہیں ہوتے تھے۔ یہ اشیاء ہمارے لیے عیاشی ہوا کرتی تھیں۔
Labels:
Biograph,
Generation X
Subscribe to:
Comments (Atom)