Friday, September 4, 2015

یوم حجاب : اور مردوں کی فکریں

آج جماعت اسلامی کے امیر ایک سیمنار سے خطاب کر رہے تھے جو یومِ جحاب کے حوالے سے منعقد کیا گیا تھا ۔۔
اینڈ آئی واز سوچنگ کہ کیا کبھی ہم خواتین نے کسی ایسے سیمنار سے خطاب کیا ہے جس میں ہم یہ تقریر کریں کہ مردوں کی داڑھی کتنی ہونی چاہیے یا نہیں ہونی چاہیے ۔ یا انکی شلوار ٹخنوں سے کتنی اونچی ہو، اور پہلی نگاہ جو معاف ہوتی ہے اس کی لمبائی کتنے گھنٹے ہو ۔ ۔۔
شاید کبھی نہیں ۔۔ کیون کہ یہ ہمارا درد سر نہیں ۔۔ اللہ میاں جانے اور وہ جانیں ۔۔ تو پھر حجاب بھی ہمارا مسئلہ ہے ۔۔ سراج الحق صاحب اور ان جیسے تمام حضرات سے گزارش ہے کہ اللہ نے ہمیں جو احکامات دیے ہیں وہ ہم پورے کریں گے تو وہ ہمیں جزا دے گا نہین کریں گے تو وہ سزا دے گا ۔۔ آپ لوگ ہمارے معاملات پر سیمینار اور تقاریر سے پرہیز کریں ۔۔
بڑی مہر بانی ہوگی اگر مردوں کی نظروں کی لمبائی ناپنا شروع کردیں عورتوں کے حجاب کو چھوڑ کر ۔۔ اور ان کو بتائیں کہ اگر کوئی عورت برہنہ بھی جا رہی ہو راستے پر تو وہ اپنی نظروں کی حفاظت فرمائیں۔ کیونکہ جس آیت میں عورت کو پردے کا حکم دیا گیا ہے اس سے اگلی آیت میں مرد کو اپنی نگاہ کی حفاظت کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ آدھے اسلام کی تبلیغ نہ کریں