Saturday, January 20, 2018

"منظر ہے اس طرح کا کہ دیکھا نہیں ہوا"


رش لیک۔ فوٹو کریڈٹ: فریال عثمان خان

رش لیک پاکستان کی بلند ترین جھیل ہے جوگلگت بلتستان میں رش پری پہاڑ کے دامن میں سطح سمندر سے تقریباً 15000 فیٹ بلندی پر واقع ہے۔ رش لیک ٹریک کا شمار شمال کے مشکل ٹریکس میں ہوتا ہے۔ رش لیک پہنچنے کے لیے ہوپر براستہ نگر سے تقریباً دو سے تین دن کی ٹریکنگ ہے۔ جاتے ہوئے ہوپر گلیشئیر پار کرنا ہوتا ہے جو زیادہ مشکل نہیں اور مقامی گائیڈ کی موجودگی میں مزید آسان ہوجاتاہے۔ ٹریکرز اگر چاہیں تو اسی راستے سے دو دن میں واپس بھی آسکتے ہیں اور چاہیں تو دوسری جانب سے چکر کاٹ کر بھی واپسی ہوسکتی ہے۔ چکرکاٹ کر یا لوپ ٹریک کی صورت میں واپسی میں مزید دو گلیشئیرز، چند گلیشئیائی نالے اور ایک پہاڑی نالہ پار کرنا ہوگا۔ جو جانے والے راستے کی نسبتاً تھوڑا مشکل لیکن زیادہ ایڈونچرس اور خوبصورت راستہ ہے۔


ہوپر کے اکلوتے ریسٹ ہاوس "ہوپر ہلٹن" سے (دائیں سے)  التر، ہنزہ اور لیڈی فنگر پیکس کا منظر
ٹریک کا نقطہ آغاز
ہوپر کا اکلوتا ہوپر ہلٹن ریسٹ ہاوس ہوپر ویلی کے تقریباً کریسٹ پر واقع ہے جہاں سے ہر جانب برفانی چوٹیاں نظروں کو خیرہ کرتی ہیں۔ ایک جانب ہوپر گلیشئیر اور اسے سے آگے کی انجان ویران  خوبصورتیاں ہیں جنہیں کوئی کوئی باہمت خوش قسمت ہی اپنی نظروں میں قید کر پاتا ہے۔ دوسری جانب ہوپر ویلی کی سرسبز و خوبصورت وادی ایک سبز و سنہرے قالین کی طرح دور تک بچھی ہوئی نظر آتی ہے۔
ہوپر  گلیشئیر اور پس منظر میں برف پوش چوٹیاں
ہوپر گلیشئر پہاڑی ملبے کے سیاہ بوجھ تلے دبا ہوا ایک خطرناک گلیشئر ہے، مقامی گائیڈ کے مطابق ہوپر گلیشئر دنیا کا سب سے تیزی سے پگھلنے والا گلیشئر ہے۔ ٹریکنگ کے دوران مختلف سمتوں سے گلیشئر کی برفوں میں جاری کشمکش کی آوازیں چونکا دیتی ہیں۔ لیکن مقامی گائیڈز کو خبر ہوتی ہے کہ کن مقامات سے گلیشئر کراس کرنا محفوظ ہے اور وہ گلیشئیر کے کھلے جبڑوں سے بچاتے آپ کو پار لگا آتے ہیں۔ ہوپر گلیشئیر کراس کرنا ان کے بائیں ہاتھ اور آدھےگھنٹے کا کھیل ہے۔  جسے ہم شہری بابو کم از کم ڈھائی تین گھنٹے میں ہانپتے کانپتے کراس کر پاتے ہیں۔ جتنے پورٹرز نے ہمیں ہوپر سے ششکن تک پہنچایا ان کی اکثریت نے رات واپس ہوپر جاکر اپنے گھروں پر رات گزاری اور صبح صبح واپس کیمپ سائیٹ پر پہنچ گئے۔
پہلی کیمپ سائیٹ: ششکن
ششکن کیمپ سائیٹ ایک ویران، "بےآب" وگیاہ کیمپ سائیٹ ہے۔ اگر آپ ہوپر سے علی الصبح ٹریک کا آغاز کریں تو اس کیمپ سائیٹ کو نظر انداز کرکے ڈائیریکٹ بڑیچ کور پہنچا جاسکتا ہے۔ جہاں پانی، سبزہ اور سایہ بشمول گائیں، بکریاں اور لسی فراوانی سے دستیاب ہیں۔

بڑیچ کور کیمپ سائیٹ سے ایک منظر

ٹریک کے "سوئم والے دن" نیچے بڑیچ کور کیمپ سائیٹ اور پیچھے برپو گلیشئیر کا منظر

برپو اور میئر گلیشئرز

ترے رنگ رنگ: چدن ہرائے کیمپ سائیٹ سے ذرا پہلے ایک "رتی گلی"
بڑیچ کور کیمپ سائیٹ کے بعد راستہ ایسے اوپر اٹھتا ہے جیسے کوئی جہان سے اٹھتا ہے لیکن اس ٹانگ توڑ چڑھائی کے بعد جو منظر نظروں کے سامنے آتے ہیں وہ بندے کی سانس روک دیتے ہیں رہی سہی سانس آگے کی سرسبز لیکن مسلسل چڑھائی توڑ دیتی ہے یہاں تک کہ آگے ایک منِی "رتی گلی" آجاتی ہے اور ساری ٹیم باجماعت لم لیٹ ہوجاتی ہے کہ جنت یہیں است۔ لیکن ابھی عشق کے امتحان اور بھی تھے۔
 وہ نیچے چدن ہرائے کیمپ سائیٹ اور اسکے پار نگر اور ہوپر ولیج

مارننگ Mess : چدن ہرائے کیمپ سائیٹ
چدن ہرائے یا عرف عام میں چندن ہرائے کیمپ سائیٹ رش ٹریک کی سب سے خوبصورت کیمپ سائیٹ ہے۔ جہاں چاروں جانب فلک بوس برفانی چوٹیاں نظر آتی ہیں، سامنے مشرقی جانب رش لیک کی جانب جاتی ہوئی مزید اونچائیاں، اور پیچھے مغربی سمت میں ان برفانی چوٹیوں کے نیم دائرے میں گھرے نگر اور ہوپر ویلج نظر آتے ہیں۔ اگر تھوڑی ہمت ہو تو اسی دن رش لیک پہنچا جاسکت ہے۔ لیکن چندن ہرائے کیمپ کو Skip کرنا بہت بڑی بے وقوفی ہوگی۔ کیونکہ جو مناظر اور ماحول چندن ہرائے کیمپ میں ہیں، وہ پورے ٹریک پر کہیں نہیں ملیں گے۔

رش لیک: "کیا جانئے تو نے اسے کس آن میں دیکھا"
فوٹو کریڈٹ: علی عمران

آج میں اوپر اور کم از کم دوتین گلیشئرز نیچے
 میرے تین ہم سفر میرے سنگ سنگ رش پری ٹاپ پر
کہ ان کے بغیر میں کہیں نہ پہنچ سکتی تھی 


واپسی کا سفر: رش لیک سے فائی فیری کیمپ سائیٹ کی طرف
پھولوں سے بھری ایک نشیبی اترائی
فوٹو کریڈٹ: محسن رضا

برپو گلیشئیر: ہائی وے ٹو ہیون
حالانکہ اس کا نام برفو ہونا چاہیے تھا 

بھیڑیں برپو گلیشئیر پر نالہ کراس کرنے کی تگ و دو میں

 برپو گلیشئیر کی برفانی شارکس آپ کو نگلنے کے لیے تیار

پورٹر یاور ایک برفانی نالہ کراس کرتے ہوئے
فوٹو کریڈٹ: اسامہ علی

ہمدار کیمپ سائیٹ کی جانب ٹریک

ہمدار کیمپ سائیٹ اور ہپاکنڈ کیمپ سائیٹ کے سامنے کا منظر

بخیرو عافیت بیک ٹو پویلین: ہوپر ہلٹن ریسٹ ہاوس کی عافیتوں میں

 RUSH LAKE TREK TECHNICAL INFO
Min Days: 5, Max Days: 7 , depending on age group of members

Day 1: HOPER TO SHISHKIN
Distance: 2.2km
Average time: 2.5 hrs
Min Height: 2750m
Maximum Height: 2850m
Level: Moderate
Weather: 12° min, 30° max
Precaution: 1. Stick with porters to cross Hoper Glacier, 2. No water available at camp site
TIP: you can skip this camp site

Day 2: SHISHKIN TO BIRICH KOR 
Distance: 14km
Average time: 7 hrs
Min Height: 2850m
Maximum Height: 3200m
Level: Moderate
Weather: 8° min, 30° max
Precaution: Take rest in shade after every hour


Day 3: BIRICH KOR TO CHIDAN HARAY
Distance: 7km
Average time: 10 hrs
Min Height: 3200m
Maximum Height: 4300m
Level: Difficult and Dangerous
Weather: 0° min, 20° max
Precaution: Very steep and immediate hike
TIP: Start trek by 6am to avoid sunshine and for scenic photography

Day 4: CHIDAN HARAY TO RUSH LAKE
Distance: 6km
Average time: 3 hrs
Min Height: 4300m
Maximum Height: 4600m
Level: Moderate
Weather: -5° min, 12° max
Precaution: Snowfall and rain expected
TIP: you can skip this camp site


Day 5: RUSH LAKE TO PHAI PHAIRI
Distance: 6km
Average time: 8 hrs
Min Height: 3400m
Maximum Height: 4600m
Level: Difficult and Dangerous
Weather: 5° min, 15° max
Precaution: Trek with porters
TIP: Start trek by 6am


Day 6: PHAI PHAIRI TO HAMDAR/HAPAKUN
Distance: 12km
Average time: 7 hrs
Min Height: 3100m
Maximum Height: 3400m
Level: Moderate
Weather: 10° min, 25° max
Precaution: Very steep walkway

Day 7: HAMDAR/HAPA KUN TO NAGAR
Distance: 13km
Average time: 3.5 hrs
Min Height: 2750m
Maximum Height: 3100m
Level: Easy
Weather: 15° min, 30° max
Precaution: Not required


رش لیک لوپ ٹریک روٹ: میپ مارکنگ  بشکریہ مبین مظہر
🌄 🌈 🌊 🌅 ⛅

تکنیکی تفصیلات:  بشکریہ محمد عدیل

تصاویر:بشکریہ  فریال عثمان خان، محسن رضا، اسامہ علی، علی عمران، نسرین غوری
مشاورت: محمد عدیل، فریال عثمان خان، علی عمران
ٹریک مارکنگ: مبین مظہر


🌄 🌈 🌊 🌅 ⛅


یہ بلاگ مورخہ 18 ستمبر کو دلیل ڈاٹ کام پر شایع ہوچکا ہے۔


جنوبی پاکستان کی مزید  سیاحت:

استولہ آئی لینڈ

مولہ چٹوک

شہر غاراں

تاک بندر

کنڈ ملیر

مڈ والکینوز آف بلوچستان کوسٹل بیلٹ

تھرپارکر اک چاند نگر