Friday, April 13, 2018

Life Lessons


اگر کسی کو آپ کے خوش ہونے، اداس ہونے، غم گین ہونے، پریشان ہونے پرجوش ہونے یا بے ہوش ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،

تو یقین مانیں اسے آپ کے ہونے یا نہ ہونے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ 

🙈 🙉 🙊



Everyone is right in his/her own weird ways, & everyone is wrong in my weird ways..!

🙈 🙉 🙊


بھوک ہو یا ہوک، توقعات سے جنم لیتی ہیں۔ جیسے روزہ رکھ کر لنچ کی کوئی امید نہیں ہوتی تو بھوک بھی نہیں لگتی ۔ 
ایسے ہی توقعات مرجائیں تو ہوک بھی ختم ہوجاتی ہے۔

دوسرے آپ کی توقعات کا قتل کریں یا آپ کے منہ پر دے ماریں اس سے بہتر آپ خود اپنی توقعات کو ختم کردیں۔ تھوڑا اوکھا کام ہے۔ لیکن ناممکن نہیں۔

🙈 🙉 🙊


آپ دو قسم کے لوگوں سے رج کے بدتمیزی کرتے ہیں۔ رکھ کے سنا دیتے ہیں۔

ایک وہ جن سے آپ کو کوئی امید نہ ہو، کوئی توقع نہ ہو، کیا ہوا جو یہ بندہ بھی زندگی سے دفع ہوگیا تو کیا دے رہا تھا جس کی زندگی میں کمی ہوجائے گی۔

دوسراوہ بندہ جس پہ آپ کو یہ یقین ہوتا ہے کہ آپ کچھ بھی کرلیں، کچھ بھی کہہ لیں، اس بندے نے آپ کو کبھی لیٹ ڈاؤن نہیں کرنا۔

🙈 🙉 🙊


جو لوگ سوشل میڈیا چھوڑ کے بھاگ جاتے ہیں۔

وہ سوشل میڈیا کے بہانے سے دراصل دوستوں کو چھوڑ کر بھاگتے ہیں۔

🙈 🙉 🙊


آبرو 

آرزو سے بڑھ کر ہے۔

🙈 🙉 🙊


سچی بات تو یہ ہے کہ بے نقط سنانے کا مزہ صرف اور صرف اپنی زبان میں ہی آتا ہے۔

🙈 🙉 🙊


گہری خاموشی اور اجتناب وہ سب کچھ کہہ دیتا ہے- جو ہم لفظوں سے نہیں کہنا چاہتے، 

یا کہہ نہیں پاتے۔

🙈 🙉 🙊


دکھ کا رشتہ سکھ کے رشتوں سے زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔

🙈 🙉 🙊


آخری سوال، آخری کال ، آخری میسج کبھی نہیں کرنا چاہیے ۔ خاص کر جن کا جواب پہلے سے معلوم ہو، 

مان سلامت رہتا ہے، جھوٹا ہی سہی ۔

🙈 🙉 🙊


لوگوں کے زیادہ قریب جانے اور انہیں قریب لانے سے پرہیز ہی کریں۔

پیار ویار تو ہر ڈھیڑویں بندے سے نہیں ہوتا، پر پھڈا ضرور ہوجاتا ہے۔

🙈 🙉 🙊


ایک اچھے شعر، ایک اچھے پیراگراف، ایک اچھی کتاب، ایک اچھا منظر، ایک اچھی تصویر کی طرح "ایک اچھا جملہ" انجوائے کرنے کا کیلیبر بھی ہر ایک میں نہیں ہوتا۔


🙈 🙉 🙊

وقت بڑا مرہم ہے۔ لیکن Scar Removing Creme نہیں ہے۔

🙈 🙉 🙊


Every word has a meaning, every silence too..!

🙈 🙉 🙊


A U-Turn is better than the Point of No Return.

-- Out Spoken