لڑکے کی ماں نے بیک جنبش زبان لڑکی کو ریجیکٹ کردیا:
"لڑکی فیس بک استعمال کرتی ہے پتہ نہیں کتنے مردوں سے باتیں کرتی ہوگی"
سو لڑکی کا فیس بک استعمال کرنا اسکے کردار کی گواہی بن گیا اور وہ بدکردار یا بے کردار ٹھہرائی گئی
ان کا لڑکا بھی فیس بک استعمال کرتا تھا، کئی انجان لڑکیاں اسکی فیس بک فرینڈز تھیں۔ ان باکس میں بھی چیٹ کرلیتا تھا۔
پر شریف تھا ۔۔ کیونکہ مرد تھا ناں
پھر وہ شریف زادہ ایک شریف زادی بیاہ لایا۔ فیس بک وہ بھی استعمال کرتی تھی پر لڑکے کی والدہ کے علم میں نہیں تھا سو وہ بھی شریف ٹھہری ۔۔
پرمیں سوچ رہی ہوں کیا وہ واقعی شریف لڑکی ہے لڑکے کی والدہ کے میعار کے مطابق؟؟؟
لڑکے کی بہنیں بھی فیس بک استعمال کرتی ہیں۔
انکے رشتے کے وقت بھی اگر اگلوں نے شرافت کا یہی معیار رکھا تو ؟؟؟
-----------------------------------------------------------------------
نوٹ: یہ میری اپنی کہانی نہیں ہے ۔۔ سو مجھ پر اپنی ہمدردی ضایع نہ کریں