Saturday, September 27, 2025

لاپتہ لیڈیز کون ہیں

لاپتہ لیڈیز وہ خواتین اور لڑکیاں ہیں :

جن کی شادی کم عمری میں کر دی جاتی ہے:
"گھونگٹ میں سے کیا نظر آئے گا؟"
 پھول کماری

وہ جن کی تعلیم روک کر انکی مرضی کے برخلاف شادی کردی جاتی ہے۔ 
"لڑکیوں کو موقع کیوں نہیں دیتے؟"
جیا

جن کے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی لہذہ انہیں خود بھی لگنے لگتا ہے کہ ان کا ٹیلنٹ فضول شے ہے:
"کلا فضول ہوتی ہے کیا؟"
 دیپک کی بھابھی

جو اپنے شوہر اور بچوں کی پسند کے آگے اپنی پسند کا کھانا تک چھوڑ دیتی ہیں اور جن کی پسند ناپسند کا کسی اور کو تو کیا خود کو بھی خیال نہیں رہتا: 
"چھوڑ کیوں دیا؟ آپ کو تو پسند ہے ناں اپنے لیے بناتیں"
"اب کیا عورتوں کی پسند سے کھانا پکے گا"
دیپک کی ماں

لاپتہ لیڈیز وہ لڑکیاں ہیں جنہیں ایک فرماں بردار بیٹی، بیوی، اور بہو بناتے بناتے معاشرہ ایک عضو معطل بنا دیتا ہے کہ وہ بغیر مرد کے سہارے ایک قدم بھی نہیں چل سکتیں۔ گھرسے باہر اگر نکلنا پڑ جائے تو گواچی گاں کی طرح پھرتی ہیں: 
"کام کا نہیں بے وقوف بنایا ہے تمہیں۔ فراڈ کیے ہیں تمہارےساتھ فراڈ"
پھول کماری

لاپتہ لیڈیز وہ لڑکیاں ہیں جن کے والدین سے اپنی مرضی کا جہیز وصول کر کے بھی ان پر ہاتھ اٹھانا اپنا حق سمجھا جاتا ہے۔ : جیا

لاپتا لیڈیز وہ خواتین ہیں جو ان مردوں کی حفاظت کے لیے پوجا پاٹ دعائیں تعویز کرتی ہیں جو خود ان کی حفاظت بھی نہیں کر پاتے یا جن سے خود خواتین کو حفاظت کی ضرورت ہے۔ 
"ان چاول ہلدی پھول سے تم اس کی حفاظت کروگی جو تمہاری حفاظت نہیں کرپایا؟"
جیا + پھول کماری

لا پتہ لیڈیز وہ خواتین ہیں جو دن بھر محنت مزدوری کر کے کماتی ہیں اور ان کی کمائی مرد چھین کر لے جاتے ہیں ساتھ ہی ان پر تشدد بھی کرتے ہیں یہ کہہ کر کہ"جو مارتا ہے وہ محبت بھی تو کرتا ہے" : منجو مائی

لاپتہ لیڈیز وہ خواتین اور لڑکیاں ہیں جن کی آنکھوں میں کوئی نہ کوئی سوال ہے جو وہ معاشرے سے پوچھ رہی ہیں۔

❓❓❓❓❓