Saturday, December 27, 2025

برادر بئیرز 2

اگر کوئی ہم سے پوچھے کہ ہماری فیورٹ ترین بچوں کی مووی کون سی ہے تو ہمارا جواب ہوگا برادر بئیر 2۔ یہ برادر بئیر موویز کے تسلسل میں دوسرا حصہ ہے لیکن پہلا حصہ نہ بھی دیکھا ہو تب بھی برادر بئیرز 2 اپنے آپ میں ایک مکمل مووی ہے۔ اس کے گرافکس اور مناظر اس قدر خوبصورت ہیں کہ دیکھ کر دل خوش ہوجاتا ہے ، جب فاطمہ چھوٹی تھی تو ہم دونوں یہ مووی بلا ناغہ دیکھا کرتے تھے ۔ مہینوں ہم نے یہ مووی روزانہ دیکھی ہے اتنی کہ زبانی رٹ گئی تھی۔

Thursday, December 25, 2025

فاطمہ نامہ 1

فاطمہ بہت چھوٹی سی تھی شاید ایک ڈیڑھ سال کی۔ ہم اسے انگلی چوسنے سے منع کرتے تھے۔ ایک دن ہم دونوں نیچے اکیلے ٹی وی دیکھ رہے تھے۔ اس نے منہ میں ہاتھ ڈالا میں نے اسے منع کیا۔ اس نے نکال لیا تھوڑی دیر بعد پھر انگلی منہ میں۔ میں نے قریب سے ماچس اٹھائی اور کہا میں تمہارا ہاتھ جلادوں گی اب اگر منہ میں لیا۔ فاطمہ ایک دم خوفزدہ ہو کر مجھ سے دور ہوگئی۔ اس کے چہرے کے تاثرات مجھے آج تک نہیں بھولتے۔ جتنی دہشت تھی اس کے چہرے پر۔

Tuesday, December 23, 2025

نورِ جہاں: سرورِ جہاں

نور جہاں کی برسی کے موقع پر ایک خراج تحسین 

نورجہاں کی آواز کے کئی ورژنز ہیں

ایک بے بی نورجہاں کی آواز جو پاکستان بننے سے پہلے کی فلموں میں سنائی دیتی ہے۔
"آجا ،، آجا، آجا میری برباد محبت کے سہارے
ہے کون جو بگڑی ہوئی تقدیر سنوارے"


Saturday, December 20, 2025

بدتمیز دل: ایک ویب سیریز تین تبصرے

بدتمیز دل

ایک لڑکی جو آج کی تاریخ میں اٹھارویں صدی کی محبت کے ماڈل پر یقین رکھتی ہے۔
اور ایک لڑکا جو محبت پر سرے سے یقین ہی نہیں رکھتا۔
لڑکی جو ہر اس لڑکے کے ساتھ ایک پرفیکٹ لوو اسٹوری کا محل تعمیر کرلیتی ہے جو اس سے تمیز سے بات کرلے
اور لڑکا جو اپنی ہر ڈیٹ کو پورا پروٹوکول دیتا ہے لیکن صرف ایک ملاقات کے لیے۔
ایک مشرق اور ایک مغرب
کیا ہوگا ان دونوں کا
اور جو ہوا وہ درست تھا یا غلط
یہ تو خود ہی دیکھ کر فیصلہ کریں
بلغراد سربیا کی خوبصورت لوکیشنز ساتھ مفت میں دیکھیں۔

Tuesday, December 16, 2025

مشرقی پاکستان پر دو ناول

اللہ میگھ دے : طارق محمود

طارق محمود ایک بیوروکریٹ تھے۔ انہیں تعلیم اور افسری کے دوران کافی عرصہ مشرقی پاکستان میں گزارنے کا موقع ملا۔ ان کی بائیوگرافی بھی کافی دلچسپ ہے۔ عامر خاکوانی صاحب ان کی بائیوگرافی کے کچھ حصے اپنی وال پہ شئیر کررہے ہیں۔ ان ہی کے ایک کالم سے اس ناول کا سراغ ملا تھا۔

Saturday, December 13, 2025

اقبال: ایک اور لوو اسٹوری

محبوب، ، ، ہر وہ ہستی جس سے آپ کی اٹیچمنٹ آپ کا لگاو بے لوث ہے، جس کے بغیر آپ کو زندگی زندگی نہ لگے آپ کا محبوب ہے۔ جس کے درد پر آپ کی آنکھوں میں آنسو آجائیں، جس کی خوشی پر آپ اس سے زیادہ ہواوں میں اڑتا محسوس کریں۔ چاہے اس سے آپ کا رشتہ کچھ بھی ہو یا کوئی بھی رشتہ نہ ہو۔
محبت کیا ہوتی ہے اس کا احساس مجھے مووی "اقبال" دیکھ کر ہوا۔ ایک نامور کرکٹر بننے کا خواب تعبیر کرنے کے لیے ایک گونگے لڑکے کی جدو جہد ۔ جس میں اس کی چھوٹی بہن خدیجہ ہر لمحہ اس کے ساتھ ساتھ ہوتی ہے۔ اپنے والد کے غصے سے اسے بچاتی ہے، ایک سابق کرکٹر سے اپنے بھائی کی ٹریننگ کے لیے لڑ پڑتی ہے۔ اس کی زندگی بس اپنے بھائی کی خواہش کو پورا کرنے کے ارد گرد گھومتی ہے۔

Thursday, December 11, 2025

دلیپ کمار : یہ رنگ روپ یہ سج دھج یہ بانکپن تیرا

آج اردو فلموں کے بے تاج بادشاہ دلیپ کمار کی  سالگرہ ہے۔ تو پیش ہے آج دلیپ کمار گیت مالا جس میں ہم آپ کو دکھائیں گے دلیپ کمار کے مختلف روپ
۱۔ ملتے ہی آنکھیں دل ہوا دیوانہ کسی کا
ایک تو دلیپ کمار اس پہ طلعت محمود کا تڑکہ ۔

۲۔ نین لڑ جائیں تو منوا ماں کسک ہوئی وے کری
گنگا جمنا کا بھولا سا ہیرو جسے پہلی بار محبت کا ذائقہ لگ جائے تو کیسے جھوم جاتا ہے