کل میری گاڑی کے آگے والی گاڑی کی بیک اسکرین پر پاکستان کا جھنڈا بنا ہوا تھا وہی جو پوری اسکرین کو ڈھک لیتا ہے ... مجھے خیال آیا کہ میں بھی بنوالوں .. پھر خیال آیا 14 اگست تو گزر گئی, پھر سوچا کہ 25 دسمبر آنے والی ہے اس پر بنوا لوں .... 25 دسمبر سے خیال آیا کہ ہر طرف "تھینک یو راحیل شریف" ہو رہا ہے ... کہیں دل سے کہیں شرارت میں .. کہیں کسی کو طعنہ دینے میں کہیں مذاق اڑانے میں ۔ ۔ 14 اگست پہ بھی گاڑیوں پر, پوسٹرز میں ہر جگہ تھینکیو راحیل شریف ....
Thursday, November 19, 2015
مستقبل کا حیران پریشان، جنگل بیابان مورخ
داعش/خود ساختہ خلافت اسلامیہ مسلمانوں کو مار رہی تھی۔ امریکہ اور اسکے پالتووں کو کوئی پریشانی نہیں تھی۔ پھر روس درمیان میں کود پڑا اور شام کے ساتھ مل کر داعش کی پٹائی شروع کردی، اس پر امریکہ نے روس کو کہا کہ خبر دار ، جو ہمارے کام میں دخل دیا۔
اب روس اگر داعش کی پٹائی کر رہا تھا تو داعش کو روس میں دہشت گردی کرنی چاہیے تھی۔ لیکن اس نے فرانس میں کاروائی کردی۔ اور فوری طور پر فرانسیسی بحری بیڑا داعش کے خلاف کاروائی کرنے خلیج فارس پہنچ گیا۔ اور جی 20 ممالک نے داعش کے خلاف کاروائی کا اعلان کیا ۔
Sunday, November 15, 2015
Museum of Lust
اورحان پاموک کا ناول Museum of Innocence ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو اپنی سابق محبوبہ سے متعلق معمولی اشیاء جمع کرتا ہے، جیسے ایک جھمکا، کوئی رومال، پرفیوم کی خالی بوتل وغیرہ ۔ یاد رہے کہ موجودہ محبوبہ ہمیشہ بوجھ لگتی ہے خاص کر اگر اس سے شادی بھی ہوچکی ہو، سب سے محفوظ سابق محبوبہ ہوتی ہے، جس کی محبت میں یوسفی صاحب کے مطابق یک طرفہ محبت کی طرح آپ جب تک چاہیں گرفتار رہ سکتے ہیں اور اس میں ناکامی کا اندیشہ بھی نہیں ہوتا۔
Labels:
Abstract
Monday, November 9, 2015
ایک اور لو اشٹوری :P
ہم جس کتاب کو پڑھتے ہیں اسکی محبت میں مبتلا ہوجاتے ہیں ۔ کتاب کے اندر جو کچھ ہے اس سے محبت تو سمجھ میں آتی ہے، صاحب کتاب سے محبت بھی سمجھ میں آتی ہے، لیکن خود اس کتاب سے، کتاب کے اوراق سے، محبت ہونا ایک الگ بات ہے۔ ہم جس کتاب کو پڑھ لیں اور وہ کتاب ہمیں لڑ جائے، بس وہ کتاب اگر ہم سے جدا ہوجائے تو "کی حال سناواں دل دا، کوئی محرم راز نہ مل دا " والا معاملہ ہوجاتا ہے۔
Labels:
Biograph
Thursday, November 5, 2015
استولا 3: تم اس جزیرے پہ بھی اترنا
طلوع آفتاب سے قبل استولا۔ کاپی رائیٹس: نسرین غوری |
یومِ ثانی:
دوسری صبح غالباً روشنی کے باعث ہماری آنکھ جلد ہی کھل گئی، گو کہ سورج ابھی تک نمودار نہیں ہوا تھا۔ لیکن کافی روشنی تھی۔ شہزاد اور علیم نے ناشتے کی تیاریاں شروع کر دی تھیں۔ آٹا گوندھا جا چکا تھا۔ ایک دو اور لوگ جاگ چکے تھے ۔ لیڈر آگ لگانے مطلب آگ جلانے میں مصروف تھے۔ دیکھتے ہی دیکھتے کراچی کے بچے بچیاں خیموں اور سلیپنگ بیگز سے باہر تھے سوائے شیراز اور معیز اور صائم کے جو نہ جانے کیا بیچ کر سوئے تھے کہ جاگتے ہی نہ تھے۔
اب صورت حال کچھ یو ں تھی کہ علیم اینڈعلیزے کمپنی ایک جانب پتھروں سے بنے نیم دائرہ نما کچن میں گیس سلنڈر پرآلو انڈے فرائی کرنے کی تیاریوں میں تھی۔ علیزے نے بہت ہی محنت اور محبت کے ساتھ آلووں کو اسکیل سے ناپ کر با لکل چوکور کیوبز کی شکل میں کاٹا اور بہت سارا کاٹا ۔ جس پر انکو کافی داد ملی۔ دوسری جانب خضر اور شہزاد ڈائیٹ پراٹھے پکانے میں مصروف تھے، شہزاد پراٹھے بیلتے ، اور خضر انہیں کوئلوں پر تاپتے، جبکہ مزمل شعلوں کو ہوا دینے پر مامور تھے۔
Labels:
Pakistan,
Travelogue
Friday, October 30, 2015
استولا 2:خوابوں کا اک جزیرہ ہو
سارا سامان کشتی سے اتار کر ساحل پر ڈھیر کر دیا گیا ، ہر ایک کو اپنا اپنا بوجھ اٹھا کر کیمپ سائیٹ تک جانا تھا اور تقریباً تیر کر جانا تھا کیوں کہ پانی چڑھاو پر تھا۔ ہم نے اپنا سارا سامان اکھٹا کیا اور ایک بڑے پتھر پر ڈھیر کردیا۔ دیکھا تو ہمارے سامان میں ہماری ہوائی چپل اور سلیپنگ بیگ غائب تھا ۔ چپل تو مل ہی گئی لیکن سلیپنگ بیگ نہ مل کے دیا۔ کافی دیر ہم سلیپنگ بیگ کے لیے پریشان اور خوار ہوئے لیکن مل کے نہ دیا۔ سامان میں دو ہی سلیپنگ بیگ تھے جو بقیہ سلیپنگ بیگز سے جدا ادھر ادھر لڑھکتے پھر رہے تھے ایک بیگ تو ایک اور خاتون کا تھا، دوسرا نہ جانے کس کا تھا۔ جب ہم اپنے سلیپنگ بیگ کی تلاش سے بہت ہی بےزار ہوئے تو دوسرے لاوارث سلیپنگ بیگ پر قبضہ کر لیا کہ جس کا بھی ہوگا ڈھونڈتا ہوا آئے گا ہمارا دے جائے اپنا لے جائے ۔ ورنہ بس یہی ہمارا سلیپنگ بیگ تھا۔
Labels:
Travelogue
Wednesday, October 28, 2015
چلو چلو ، استولا چلو
استولئینز، فوٹو کریڈٹ: خضر ایم راشد |
پھر اک جزیرہ خواب میں مجھے بلانے لگا
چرنا آئی لینڈ ایڈونچر کے دوران مزمل نے ذکر کیا تھا کہ اسکا ارادہ استولا آئی لینڈ جانے کا بھی ہے۔ اور میں نے اسے کہا تھا کہ جب بھی پروگرام بنے مجھے ضرور اطلاع دے۔ ایک ہفتے پہلے کنڈ ملیر نائیٹ کیمپنگ کے دوران مزمل نے دوبارہ استولا کا ذکر کیا اور کہا کہ کوئی بندہ پرائیویٹ لی استولا جانے کا پروگرام کر رہا ہے شئیرنگ کی بنیاد پر۔ میں نے اسے تفصیل بتانے کا کہا، تفصیل اس وقت اسے بھی یاد نہیں تھی۔ سو اس نے وعدہ کیا کہ واپس جا کر مجھے لنک بھیجے گا۔
کنڈ ملیر سے واپس آنے کے دوسرے ہی دن میں نے اسے ای میل کی کہ مجھے استولا والے پروگرام کی تفصیل بھیجو۔ اس نے ایک آن لائن دعوت نامہ قسم کا لنک بھیج دیا ۔ گھر آتے ہی فوراً چیک کیا تو مالک مقام دعوت نے ہمیں پکڑ لیا۔ دھڑ سے اسی لنک پر ایک چیٹ باکس کھل گیا ۔ "اسلام وعلیکم نسرین۔آئی ایم سو این سو، آپ کو اس پروگرام کے بارے میں کچھ پوچھنا ہے تو مجھ سے پوچھ لیں۔" یہ تھے جناب خواجہ خضر ۔ ہم نے کیا پوچھنا تھا۔ سب کچھ تو اس شیٹ پر لکھا تھا۔ الٹا ہمارا انٹرویو شروع ہوگیا۔ "پہلے کبھی کہیں گئی ہیں، کسی ٹووور آپریٹر کے ساتھ ٹور کیا ہے،آپ کس کے ریفرنس سے ہیں۔ کیوں ہیں، یہ کیا ہے وہ کیا ہے" ، ساتھ میں اپنے ٹو آئی سی محسن کو بھی ملا لیا اور دونوں نے مل کر ہمیں اتنا بدحوا س کیا کہ ہمیں ان کی ٹرین روکنے کے لیے اپنی ممکنہ ہمسفر کے کےٹو بیس کیمپ ٹریک کی تڑی لگانی پڑی۔
اس شیٹ پر ممکنہ مسافروں کے نام بمعہ فون نمبرز اور کنفرمیشن اسٹے ٹس درج تھے، جیسے ہی ہم نے اپنا نام اور فون نمبر ڈالا، ہمارا فون بجنا شروع ہوگیا۔دوسری جانب خواجہ خضر تھے۔ "نسرین آپ آج میٹنگ میں آرہی ہیں؟"
ہم حیران پریشان "کون سی میٹنگ، کب اور کہاں؟"
"آج شام چھ بجے، میرے گھر پہ، مزمل نے آپ کو میٹنگ کا نہیں بتایا؟"
Labels:
Travelogue
Subscribe to:
Posts (Atom)