چھ قسطوں پر مبنی نیٹ فلکس سیریز
جس میں زمین پر موجود زندگی، پانی، وقت، لائف سائیکل، کشش ثقل, کیمیائی عناصر وغیرہ کا بگ بینگ سے تعلق بتایا گیا ہے۔جب کچھ نہیں تھا تو کیا تھا یعنی بگ بینگ سے پہلے کیا تھا، کتنے ارب سالوں میں کب کب کیا کیا مدارج آئے، کہکشائیں کیسے بنیں، ستارے کیسے بنے، سیارے کیسے بنے۔ پانی کہاں سے آیا۔
پھر ہر سیارے پر ان خصوصیات کی کیا صورت حال ہے جیسے کہ ٹائم کہاں سے شروع ہوا۔ زمین پر ٹائم کی کیا کیفیت ہے، دیگر سیاروں پر کیا صورت حال ہے اور کیوں۔ ان تمام خصوصیات کا بگ بینگ سے کیا کنیکشن ہے۔ کیسے زمین پر ہر زندہ اکائی خود اپنے آپ میں ایک کائنات ہے۔ اوربالآخر اس کائنات کا انجام کیا اور کیسے ہوگا۔
اس سیریز کو دیکھ کر خیال آیا کہ صرف کائنات، زمین اور اس پر بسے اجسام یعنی مادی اشیاء کا ہی لائف سائیکل نہیں ہوتا بلکہ غیر مادی، غیر مرئی چیزوں کے معاملات بھی ایسے ہی ہیں۔
خاندان کو دیکھ لیں۔ ایک فرد ایک خاندان کا حصہ ہوتا ہے۔ پھر وہ شادی کرتا ہے ایک نیا خاندان تیار ہوتا ہے اور دھیرے دھیرے وہ اس نئے خاندان میں رچ بس جاتا ہے اور پچھلے خاندان سے اس کا تعلق ہلکا پڑتا جاتا ہے اور نئے سے مضبوط ہوتا جاتا ہے یہاں تک کہ پچھلا خاندان بکھر کر ختم ہوجاتا ہے اور اس کا ہر فرد ایک نیا خانداب بنا چکا ہوتا ہے۔
کہاں وہ سب پچھلے خاندان میں ایک سورج یعنی والدہ/خاتون خانہ کے گرد گردش کررہے ہوتے ہیں اور کہاں اب ان میں سے کچھ خود ایک نئے خاندان کا محور یعنی سورج بن چکے ہوتے ہیں اور کچھ اپنا محور بدل کر کسی اور سورج کے گرد گردش کرنے لگتے ہیں۔ پھر ان میں سے ہر نئے خاندان کے افراد اسی طرح دوسری کہکشاؤں کا حصہ بن جاتے ہیں اور پیچھے رہ جاتے ہیں بلیک ہول
دوستوں اور ساتھیوں، ہمجولیوں کے گروپس بھی ایسے ہی ہیں۔ بچپن سے جوانی اور بڑھاپے تک ہم محلے، اسکول، دفاتر تک پہنچتے پہنچتے جانے کتنی کہکشاؤں کا حصہ بنتے ہیں اور وقت کے ساتھ ہر سولر سسٹم ٹوٹتا بکھرتا نئے سولر سسٹمز کو جگہ دیتا خود ایک بلیک ہول بنتا جاتا ہے۔ کہیں ہم اس کہکشاں کے سورج ہوتے ہیں تو کہیں ہم کسی کہکشاں میں کسی سورج کے گرد گردش میں
اور اسی طرح یہ سفر، یہ گردشیں، یہ کششیں، لگاوٹیں اور فاصلے آگے بڑھتے اور تبدیل ہوتے جاتے ہیں فنا کی طرف محو سفر رہتے ہوئے۔
ہائی لی ریکمنڈیڈ، ضرور دیکھیں۔
🌍🌑🌕🌠