Friday, March 20, 2026

کمفرٹ واچ

یہ تذکرہ ہے ایسی دو سیریز کا جوہم عصر نارمل اربن مڈل کلاس کی نمائندگی کرتی ہیں ۔ ان کو دیکھ کر آپ کو لگے گا کہ آپ بھی ان ساری سچویشنز سے گزر چکے ہیں یا یہ تجربے آپ کو بھی ہوسکے ہیں۔ ایک عام آدمی کو درپیش آنے والے معاملات، مسائل اور ان کا تجزیہ، ان پر بات کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ دونوں میں کچھ کچھ مزاح بھی استعمال کیا گیا ہے ، لیکن انہیں مزاحیہ کے بجائے لائٹ رومینٹک سیریز کہنا بہتر ہے۔ کمفرٹ واچ اس لیے کہا کہ ان میں کوئی ایڈونچر، تھرل، ہارر ، ایکشن نہیں ہے عام لوگوں کی عام سی خاص کہانیاں اور بس

پہلی سیریز ہے مس میچڈ،

کالج اسٹوڈنٹس کی زندگی سے لیے گئے ذاتی مسائل سے لے کر کالج میں ہونے والے جھگڑوں ، دوستوں کے درمیان نا اتفاقیوں میں گھری ہوئی پانچ لو اسٹوریز یا پانچ ریلیشن شپس کے الجھے دھاگے ۔ پانچوں کپلز کے پارٹنرز سوشل اسٹے ٹس،ذاتی پسند ناپسند اور عادات میں کہیں سے بھی آپس میں کہیں میچ نہیں کرتے۔
ہیرو کے سوا سارے کردار انڈیا کے مختلف شہروں اور بیرون ملک سے آکر ایک نئے شہر اور ماحول میں اکٹھے ہوجاتے ہیں ، اور ہیروئن کے سوا کسی کو کمپیوٹر پروگرامنگ سے دلچسپی نہیں ہے۔ سب کے درمیان ایک موبائل ایپ بنانے کا مقابلہ ہے۔سب کی ایپس کسی نہ کسی لیول پر پہنچ چکی ہیں سوائے ہیروئن کی ایپ کے جس کا پہلا آئیڈیا بار بار ریجکٹ ہونے کے بعد فائنلی اپرووہوتا ہے تواس کا کوڈ چوری ہوجاتا ہے اور دوسرا آئیڈیا اپروود ہی نہیں ہوپاتا۔ اس سیریز کے ذریعے یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ آئی ٹی کے شعبے میں انڈیا میں کیا کچھ ہورہا ہے۔ ان سب کے درمیان پانچ لوو اسٹوریاں چل رہی ہیں جن کا حال کچھ کچھ
یہاں کسی کو بھی کچھ حسب آرزو نہ ملا
کسی کو ہم نہ ملے اور ہم کو تو نہ ملا
ٹائپ کا ہے ۔

دوسری سیریز ہے "لٹل تھنگز" یا چھوٹی چھوٹی باتیں ۔

اربن مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا دہلی کا لڑکا اور ناگپور کی لڑکی ممبئی میں پچھلے چار سال سے سانجھے داری [Live in relationship] میں رہ رہے ہیں۔ لڑکی معاشی طور پر نسبتاً مضبوط ہے جبکہ لڑکا ابھی اسٹرگلنگ فیز میں ہے۔ لڑکا پنجابی اور لڑکی مہاراشٹرن ، کلچر اور گھر کا ماحول بھی مختلف ہے ، لڑکی کی فیملی نسبتاً کھلے ماحول کی ہے جبکہ لڑکے کا بیک گراونڈ کچھ کچھ دقیانوسی ہے ۔ لڑکی نے زندگی اپنی پسند اور ناپسند کے مطابق گزاری ہے اور لڑکے نے والدین کی پسند ناپسند کے مطابق تعلیم حاصل کی ہے۔ ان تمام وجوہات کی بنا پر ان کے رشتے میں کئی اپس اینڈ ڈاون آتے ہیں۔
بنیادی طور پر اس سیریز میں یہ دکھایا ہے کہ ریلیشن شپ از ناٹ اے فیری ٹیل۔ اس میں اختلاف رائے بھی ہوگا، اختلافات بھی ہونگے، لڑائی بھی ہوگی، ایک دوسرے کے لیے سمجھوتہ بھی کرنا پڑےگا، لیکن اگر آپ یہ طے کرلیں کہ لڑنا، مرنا اپنی جگہ ہے لیکن ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑنا ہے ، ایک دوسرے سے بات کرنی ہے ، ریلشن شپ میں ایماندار رہنا ہے، جہاں آپ کی غلطی ہو وہاں معافی بھی مانگ لیں۔ تو پھر گاڑی چلتی رہتی ہے۔

سب سے بڑھ کر جو بات آپ کو تنگ کرتی ہے، بری لگتی ہے ، پسند نہیں آتی یا آپ کے دماغ میں گھومتی رہتی ہے آپ اس سے فرار حاصل نہیں کرسکتے اسے دوسرے پارٹنر کے سامنے ٹیبل پر رکھ دیں، بات کریں اس بارے میں ، دوسرے کو بتائیں کہ آپ اس موضوع پر ، اس مسئلے پر کمفرٹیبل نہیں فیل کررہے ۔ جب تک آپ بات نہیں کریں گےاگلے بندے کو الہام نہیں ہوگا۔اور یہ بھی کہ ایک ریلیشن شپ میں سیکس از ناٹ دی فرسٹ اینڈ اونلی پوائنٹ آف انٹرسٹ، بلکہ یہ شاید سب سے آخری شے ہے۔ سب سے اہم کمپینین شپ یا ساتھ ہونا ہے۔

اس کے چھوٹے چھوٹے چار سیزن ہیں جن میں کہانی فرام آل کیوٹ ٹو آل کومپلیکیٹڈ تبدیل ہوتی جاتی ہے لیکن فائنلی سیریز ایک خوشگوار موڑ پر ختم ہوتی ہے ۔ میں نے یہ سیریز ہیروئن کی وجہ سے دیکھنی شروع کی تھی لیکن سیریز کے اختتام پر میری رائے میں ایک "دروو" تو ہر لڑکی کی لائف میں ہونا چاہیے ۔

وکی پیڈیا کے مطابق اس سیریز کو کئی ایوارڈ بھی مل چکے ہیں ۔ لیکن دونوں سیریز اپنے رسک پر دیکھیے گا کیونکہ ان کے بعد آپ کافی موٹی موٹی گالیاں دینے میں خود کفیل ہوچکے ہونگے ۔ دونوں سیریز میں ایک یہی بات ان کمفرٹیبل لگی کہ دونوں کے مرد کردار رکھ کے موٹی موٹی گالیاں دیتےہیں حتیٰ کہ خواتین کی موجودگی میں بھی ۔ شاید ہماری نوجوان نسل میں بھی یہ رحجان ہو ۔ لیکن بہر حال

📹📺🎥🎦🎬