کسی بھی کتاب پر ہم تعریفی تبصرہ کریں گے یا تنقیدی، یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آیا I fell in love with کتاب یا نہیں۔
اینڈ I did ود خوردو پن پاس، پاس بھی اور کتاب بھی۔ ❤
لیکن اس میں ایک فیکٹر یہ بھی ہے کہ ہم نے خوردوپن پاس تب "کراس" کیا جب ہم غوندوغورو سے تازہ تازہ لوٹے تھے اور نشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں سے ملیں۔ تو بس ہمارا کام ہوگیا، بلکہ تمام ہوگیا۔ ہمیں تو لگا ہم ہی خوردوپن پاس کر کے آئے ہیں۔ گوڈے گٹے بھی اس کی "گواہی" دے رہے تھے بلکہ ابھی تک دے رہے ہیں۔ 😂😂😂
کتاب خوردوپن پاس پر 2017 میں کی گئی دو طرفہ چڑھائیوں میں سے شمشال کی جانب سے کی گئی چڑھائی بلکہ سنولیک پر اترائی کی داستان ہے۔ ہماری آرزو ہے کہ سنو لیک سے چڑھائی والی ٹیم میں سے بھی کوئی داستان قلم بند کردے کہ ان پر چڑھائی کے دوران کیا گزری۔
کتاب سفر نامے کے ساتھ ساتھ شمالی علاقوں، چوٹیوں، گلیشئیروں، پاسز یعنی لا کے انسائکلوپیڈیا پر مشتمل ہے۔ یہ اور بات کہ اتنی ساری معلومات نے ہمارے پہلے سے چکرائے ہوئے جغرافیے کو مزید گھمادیا۔ ساتھ ہی مصنف نے نووارد ٹریکرز کے لیے گئیرز اور ٹریکنگ سے متعلق مفید معلومات بھی درج کردی ہیں جو عام طور پر اردو دان طبقے کو میسر نہیں۔
کتاب میں خوردوپن پاس کی خوبصورت تصاویر اور شمالی چوٹیوں اور گلیشئیرز کا ایک تفصیلی نقشہ بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ ہم جیسے گھومے ہوئے ٹریکرز اپنا جغرافیہ سیدھا کرسکیں۔
کتاب کے مندرجات کی تفصیل درج کر کے ہم آپ کے کتاب پڑھنے کا مزہ اور پبلشر کا بزنس خراب نہیں کرنا چاہتے۔ ہائی لی ریکمنڈڈ
تھینکیو ابوبکر اتنے بہترین تحفے کےلیے |
⛺⛺⛺⛺⛺⛺⛺⛺⛺⛺⛺