Friday, March 20, 2026

کمفرٹ واچ

یہ تذکرہ ہے ایسی دو سیریز کا جوہم عصر نارمل اربن مڈل کلاس کی نمائندگی کرتی ہیں ۔ ان کو دیکھ کر آپ کو لگے گا کہ آپ بھی ان ساری سچویشنز سے گزر چکے ہیں یا یہ تجربے آپ کو بھی ہوسکے ہیں۔ ایک عام آدمی کو درپیش آنے والے معاملات، مسائل اور ان کا تجزیہ، ان پر بات کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ دونوں میں کچھ کچھ مزاح بھی استعمال کیا گیا ہے ، لیکن انہیں مزاحیہ کے بجائے لائٹ رومینٹک سیریز کہنا بہتر ہے۔ کمفرٹ واچ اس لیے کہا کہ ان میں کوئی ایڈونچر، تھرل، ہارر ، ایکشن نہیں ہے عام لوگوں کی عام سی خاص کہانیاں اور بس

پہلی سیریز ہے مس میچڈ،

کالج اسٹوڈنٹس کی زندگی سے لیے گئے ذاتی مسائل سے لے کر کالج میں ہونے والے جھگڑوں ، دوستوں کے درمیان نا اتفاقیوں میں گھری ہوئی پانچ لو اسٹوریز یا پانچ ریلیشن شپس کے الجھے دھاگے ۔ پانچوں کپلز کے پارٹنرز سوشل اسٹے ٹس،ذاتی پسند ناپسند اور عادات میں کہیں سے بھی آپس میں کہیں میچ نہیں کرتے۔

Friday, March 13, 2026

ہماری ادھوری کہانی بلکہ داستان

فیس بک نے باز نہیں آنا اپنی حرکتوں سے۔ اب اس نے ہمارے نیوز فیڈ میں ہمسفر اور داستان کے ٹوٹے نشر کرنا شروع کردیے۔ ہم سفر ناول ہم نے پڑھا ہوا ہے اور جتنا یاد رہ گیا ہے اس کے مطابق اس کی کہانی کافی دکھ بھری تھی۔ اور ہم میں اب مزید دکھ برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں بچا ہے لہذہ ہم نے داستان پر توجہ مرکوز کی ۔ لیکن ، ، ،

Friday, March 6, 2026

ہماری کائنات (Our Universe)

 چھ قسطوں پر مبنی نیٹ فلکس سیریز

جس میں زمین پر موجود زندگی، پانی، وقت، لائف سائیکل، کشش ثقل, کیمیائی عناصر وغیرہ کا بگ بینگ سے تعلق بتایا گیا ہے۔جب کچھ نہیں تھا تو کیا تھا یعنی بگ بینگ سے پہلے کیا تھا، کتنے ارب سالوں میں کب کب کیا کیا مدارج آئے، کہکشائیں کیسے بنیں، ستارے کیسے بنے، سیارے کیسے بنے۔ پانی کہاں سے آیا۔

Friday, February 27, 2026

یوسف پیامبر

 رمضان 2021 ہم نے یوسف علیہ سلام سیریز مکمل کی ۔ واٹ اے ماسٹر پیس۔ ہماری شروع سے خواہش رہی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو انبیاء کے واقعات اور حالات سے روشناس کروائیں۔ فاطمہ جب چھوٹی تھی تو ہم اسے انبیاء کرام کے حالات زندگی سے چھوٹے چھوٹے واقعات اٹھا کر آسان الفاظ میں کہانی بنا کر سناتے تھے جیسے کہ نوح علیہ سلام کی کہانی کا عنوان تھا "دنیا کا پہلا چڑیا گھر"۔ بی بی حاجرہ کی کہانی کا نام تھا" مکہ بی بی حاجرہ کا شہر" ایسے ہی مختلف کہانیاں تھیں۔ حسن ہمارے قابو ہی نہیں آتا کہ ہم اسے کہانیاں سنائیں۔ فاطمہ کو انبیاء کرام کی ایسی ہی آسان کہانیوں کا سیٹ منگوا کر دیا تھا۔ اب حسن بھائی کی اردو کے پیچ کسنے کے لیے انہیں وہ کہانیاں پڑھائی جاتی ہیں تو ان کی فرمائش ہوتی ہے کہ انہیں ان کی موویز بھی دکھائی جائیں۔ ایک دن حضرت یوسف علیہ سلام کی کہانی پڑھتے پڑھتے فرمائش آئی کہ مجھے یہ دیکھنا ہے کہ دبلی پتلی گائیں موٹی گائیں کو کیسے کھاتی ہیں۔ چلو جی کر لو گل


Thursday, February 19, 2026

جنریشن الفا، اردو اور ہماری خواہشیں

بچے اردو پڑھنے سے کتراتے ہیں، ابا نے ڈیوٹی لگائی کہ بچوں کو ایک گھنٹہ اردو پڑھانے کی ذمہ داری ہماری ہے۔ بچے صبح سے دوپہر اسکول اور تین سے چھ تک ابا سے پڑھنے اور سات بجے قران کلاس کے بعد پڑھنے کے نام سے ہی بدکتے ہیں۔ اب آٹھ سے نو انہیں مزید پڑھانے کے لیے اسکول کی اردو/ اسلامیات کی کتب سے اردو پڑھانا تو بالکل ہی آوٹ آف کوئسچن تھا۔ ایکسپو سے خریدی ہوئی کتب میں ایک کتاب تھی "چچا چھکن نے تصویر ٹانگی" اسے پڑھ کر بچے ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوجاتے تھے۔

Friday, February 13, 2026

دامن یوسف: فیض بنام سرفراز

فیض کے خطوط سرفراز کے نام

ایک خوبصورت کتاب۔ عموماً خطوط کے مجموعات میں صرف خطوط جمع کردیے جاتے ہیں اور زیادہ کریں تو ایک حرف آغاز لکھ دیا جاتا ہے ان خطوط کے بارے میں مختصر سا تعارف دینے کے لیے یہ مجموعہ اس طرح سے مختلف ہے کہ سرفراز اقبال اپنی اور فیض کی "دوستی" کی داستان پہلی ملاقات بلکہ پہلی فون کال سے شروع کرتی ہیں اور اس داستان میں جہاں جہاں رابطہ ٹوٹا اور فیض کو خط کا سہارا لینا پڑا وہاں اس داستان میں خط کا متن درج کردیا گیا ہے۔ اس طرح ہر خط کا پس منظر پڑھنے والے پر واضح ہوتا جاتا ہے ۔

Friday, February 6, 2026

عمر سیریز:

❤️ ایک اور لو اسٹوری ❤️

بی اے میں ابا نے کہا اسلامی تاریخ رکھ لو آسان ہے ہم نے رکھ لی ۔پہلے سال دور رسالت اور خلفائے راشدین کے بارے میں پڑھا۔ عمر فاروق کی ذاتی صفات کے متعلق جانا ، ان کے دور حکومت، کارنامے، اور خدمات سے تعارف ہوا،،، اینڈ آئی فیل ان لو انسٹینٹ لی۔ حضرت عمر سے یہ پہلا تعارف تھا ۔ پھر اس کے بعد "الفاروق " کون چھوڑتا ہے بھلا۔ بس تب سے یہ لو افئیر جاری ہے۔

ابھی حال ہی میں یوسف پیامبر دیکھنے کے بعد دیگر اسلامی سیریز کے بارے میں جانا۔ ایک جاننے والے صاحب نے عمر سیریز ریکمینڈ کی، پھر ایک گروپ میں بھی عمر سیریز پر تبصرہ نظر سے گزرا۔ تلاش کی۔ پہلی ٹرائی یوٹیوب پر کی، پتا چلا کہ عربی زبان میں موجود ہے۔ اردو میں پہلی قسط ہے اور پھر چھبیسویں قسط ہے اور باقی ندارد۔خیر یہ تو بعد میں پتا چلا ۔ پہلی قسط دیکھی اس میں اردو ترجمے اور زبان و لہجے کا وہ معیار نہ تھا جو یوسف پیامبر کا تھا۔ لہجہ ہندی اور دو تین فیصد ہندی الفاظ کا تڑکہ ،منہ کا ذائقہ بڑا خراب ہوا۔ پھر عربی انگریزی سب ٹائیٹل سے ساتھ دیکھنی شروع کی دوسرے یا تیسرے پارٹ میں جا کر سب ٹائٹل چلنے سے انکاری ہوگئے، آن ہیں لیکن اسکرین پر نہیں آرہے۔ پھر ناچار ہندی مکس اردو دیکھنی شروع کی مگر پہلی قسط کے بعد مزید قسطیں غائب ۔ پھر گوگل کیا اور ایک لنک ملا جس پر ساری قسطیں موجود تھیں۔